Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: October 2024

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر خارجہ کو خط، عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستان سے بات کرنے کا مطالبہ
اہم خبریں

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر خارجہ کو خط، عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستان سے بات کرنے کا مطالبہ

British MPs letter to Foreign Minister, demand to talk to Pakistan for Imran Khan's release یہ خط لیورپول ریور سائیڈ کے رکن پارلیمنٹ کم جانسن نے عمران خان کے مشیر برائے بین الاقوامی امور زلفی بخاری کی درخواست پر لکھا ہے۔ اس خط پر تمام جماعتوں کے کامنز اور لارڈز کے ارکان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ارکان پارلیمنٹ نے اپنے خط میں کہا کہ برطانوی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے بات کرے اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کرے۔جن ارکان نے خط پر دستخط کیے ہیں ان میں ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز کے ارکان شامل ہیں۔ جن میں کم ایم پیز جانسن، پاؤلا بارکر، اپسانہ بیگم، لیام برن، روزی ڈفیلڈ، گل فرنس، پاؤلیٹ ہیملٹن، پیٹر لیمب، اینڈی میکڈونلڈ، ابتسام محمد، بیل ریبیرو ایڈی، زارہ سلطانہ، اسٹیو ویدرڈن، نادیہ وٹوم، بیرونس جان بیک ویل، بیرونس کرسٹین بلور جبکہ لارڈز ممبران میں پیٹر ہین، جان ہینڈی ...
وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اہم خبریں

وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

The inside story of the meeting between Prime Minister and Bilawal Bhutto Zardari came out. ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپس میں اتفاق کیا کہ 27ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔ اس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم پر دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج کی ملاقات میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا According to the sources, the two leaders agreed that the 27th amendment will also be brought. It will look at concerns regarding the rights of the provinces. According to sources, Maulana Fazlur Rehman and MQM Pakistan will be taken into confidence on the 27th amendment. ...
کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:وزیرِ اعظم شہباز شریف
اہم خبریں

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:وزیرِ اعظم شہباز شریف

The sacrifices of Kashmiris will not go in vain: Prime Minister Shehbaz Sharif وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سرینگر پر اپنی افواج اتار کر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جائز خواہش کو دبایا ہے، بھارت یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت 5 اگست 2019ء سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے، بھارت کا مقصد کشمیر...
اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر مسافروں سے آئس ہیروئن برآمد
اہم خبریں

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر مسافروں سے آئس ہیروئن برآمد

Ice heroin recovered from passengers at Islamabad and Peshawar airports ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے بالترتیب 1.166 کلو گرام اور 1.210 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف کے عملے نے مسافر شیر خان اور پشاور ایئر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔اسلام آباد میں مسافر نے مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات مٹھائی میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ Airport Security Force (ASF) personnel seized 1.166 kg and 1.210 kg of ice heroin from passengers at ...
محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ
کھیل

محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ

Decision to make Mohammad Rizwan the captain of the white ball format. وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محمد رضوان کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی20 اور ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے دی تھی۔ سلیکٹرز نے بھی انہیں وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کردی۔ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے It has been decided to make wicketkeeper batsman Mohammad Rizwan the captain of Pakistan white ball format. Mohammad Rizwan met Chairman PCB Mohsin Naqvi.Mohsin Naqvi has decided to appoint Mohammad Rizwan as the T20 and ODI captain, Rizwan was suggested by head coach Gary Kirsten. The selectors also favored appointi...
ٹشو اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی:پشاور
اہم خبریں

ٹشو اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی:پشاور

A fire broke out in a tissue and diapers factory: Peshawar پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 فائر وہیکلز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، متاثرہ فیکٹری کے ارد گرد اور مزید فیکٹریاں بھی بنی ہوئی ہیں، جہاں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق آگ دوپہر ایک بجے لگی ہے، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو 1122 میر عالم خان کا کہنا ہے کہ آگ پر 30 فیصد قابو پالیا گیا ہے، آگ کی شدت زیادہ ہے، قابو پانے میں وقت لگے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی 20 فائر ٹینڈرز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مختلف اضلاع سے مزید فائرٹینڈرز پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصانات کا اندازہ اس وقت لگانا مشکل ہے...
Optimized by Optimole