Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: October 21, 2024

ٹرین میں سوار شخص سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد
اہم خبریں

ٹرین میں سوار شخص سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد

20 bottles of liquor were recovered from the person in the train ریلویز پولیس لاہور نے لاثانی ایکسپریس میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرین میں سوار شخص سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد کر لیں۔ملزم گلفام مسیح شراب کی بوتلوں کو ٹرین کے ذریعے لاہور سے نارنگ منڈی لیجارہا تھا،ٹرین ایسکارٹ اہلکاروں نے نارنگ منڈی کے پاس ملزم کے سامان کی چلتی ٹرین میں تلاشی لی،تلاشی لینے پر ملزم کے سامان سے 20 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ملزم اہلکاروں کے طلب کرنے پر کوئی پرمٹ پیش نہ کرسکا،ملزم شراب کی بوتلوں کو فروخت اور استعمال کی غرض سے نارنگ منڈی لیجارہا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ سیالکوٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ Railways Police Lahore recovered 20 bottles of liquor from a person on board the train while conducting an operation in Lathani Express.The accused Gulfam Masih was taking liquor bottles from Lahore...
ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ , بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک
انٹرنیشنل

ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ , بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک

The helicopter crashed into the radio tower and destroyed, 4 people including a child were burnt to death امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں اتوار کے روز شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار بچے سمیت تمام 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ٹیکساس پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی دیگر فرد زخمی نہیں ہوا۔ اہم خبر سامنے آ گئی مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پرائیویٹ تھا اور ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے باعث ریڈیو ٹاور گر کر تباہ ہو گیا جس سے گارڈن کی گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔ According to the American media, a helicopter crashed into a radio tower in the city of Houston, Texas on Sunday evening, as a result of which all 4 people, including a child, were killed...
کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار
اہم خبریں

کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

Karachi: CTD operation in Sohrab Goth, 3 terrorists arrested کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتارکرلیے۔حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشتگردوں میں فرہاد،حاجی رحمان اور محمد صغیر شامل ہیں ۔حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کانسٹیبل محمد یاسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا ، واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی مولانا بشیر گروپ سے ہے ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ مولانا بشیر نے انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا ۔ CTD arrested three terrorists in Sohrab Goth area of ​​...
اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
اہم خبریں

اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

ANF ​​operations, more than 86 kg of drugs recovered, 7 accused arrested اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حب، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 66 کلو چرس،18 کلو540گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو182گرام ویڈ،1 کلو ہیروئن،44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کےطلباء کوبھی منشیات فروخت کرنےکااعتراف کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔ The Anti-Narcotics Force (ANF) recovered more than 86.92 kg of narcotics in 13 operations while 7 accused were arrested.According to the spokesman,...
اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے آج ‘سرپرائز ڈے’ ہے: عظمیٰ بخاری
اہم خبریں

اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے آج ‘سرپرائز ڈے’ ہے: عظمیٰ بخاری

Today is 'surprise day' for Adiala jail inmate: Uzma Bukhari وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بھی بہت بڑا ’سرپرائز ڈے‘ ہے۔عظمیٰ بخاری کا آئینی ترمیم کی منظوری پر کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں، آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ججوں کی کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت کے بجائے سیاسی یتیموں کا گروہ بنا چکا ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی نے کہا کہ گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اور اب وکلاء کو دلا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چُکے ہیں، چیف جسٹس فائز عیسی کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی ...
یحییٰ سنوار سر میں گولی لگنے سے شہید ہوئے، پوسٹمارٹم رپورٹ
انٹرنیشنل

یحییٰ سنوار سر میں گولی لگنے سے شہید ہوئے، پوسٹمارٹم رپورٹ

Yahya Sanwar was martyred by a bullet in the head, post-mortem report اسرائیلی فوج کے ساتھ آخری سانس تک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے ان کی شہادت سے قبل کی ایک ڈرون ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس میں وہ دھول مٹی میں لت پت زخمی حالت میں ایک صوفے پر بیٹھے ہوئے تھے، جبکہ ان کا سر اور چہرہ کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا اور وہ زخمی حالت میں بھی اسرائیلی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے نظر آ رہے تھے۔یحییٰ سنوار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے چیف اسرائیلی پیتھالوجسٹ چین کوگل نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شناخت کے لیے سب سے پہلے حماس کے سربراہ کی انگلی کاٹ کر بھیجی تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ انگل...
Optimized by Optimole