Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: October 26, 2024

ٹشو اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی:پشاور
اہم خبریں

ٹشو اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی:پشاور

A fire broke out in a tissue and diapers factory: Peshawar پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 فائر وہیکلز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، متاثرہ فیکٹری کے ارد گرد اور مزید فیکٹریاں بھی بنی ہوئی ہیں، جہاں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق آگ دوپہر ایک بجے لگی ہے، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو 1122 میر عالم خان کا کہنا ہے کہ آگ پر 30 فیصد قابو پالیا گیا ہے، آگ کی شدت زیادہ ہے، قابو پانے میں وقت لگے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی 20 فائر ٹینڈرز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مختلف اضلاع سے مزید فائرٹینڈرز پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصانات کا اندازہ اس وقت لگانا مشکل ہے...
زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی
اہم خبریں

زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی

Zain Qureshi resigned from the post of Deputy Parliamentary Leader پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔زین قریشی نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔اپنے بیان میں زین قریشی نے کہا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، شفاف انکوائری اور پارٹی حامیوں کے جذبات کے احترام میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ اپنی پارٹی، بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے، پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز نوٹسز زین قریشی، ریاض فتیانہ کو جاری کیے گئے تھے۔جس کے بعد رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا کہنا تھا کہ کسی ...
معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کرگئے
انٹرٹینمنٹ

معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کرگئے

Renowned musician Altaf Hussain aka Tafo Khan passed away معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی، طافو خان نے نامور گلوکاروں کو متعارف کروایا۔ انہوں نے سات سو سے زیادہ فلموں کا میوزک دیا۔ ان کے مقبول گانوں میں سن وے بلوری اکھ والیاو شامل تھے۔طافو خان کے انتقال پر پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔ Renowned musician Altaf Hussain aka Tafo Khan passed away due to prolonged illness.Tafo Khan gave music for many films, Tafo Khan introduced famous singers. He gave music for more than seven hundred films. Among his popular songs were Sunway Baluri Akh Valyao.Saira Peter, the first opera star of...
معروف بزنس وومن عائشہ شعیب نے بین الاقوامی شہرت یافتہ برج ایوارڈ اپنے نام کرلیا
اہم خبریں

معروف بزنس وومن عائشہ شعیب نے بین الاقوامی شہرت یافتہ برج ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Renowned businesswoman Ayesha Shoaib won the internationally renowned Bridge Award لاہور (پ ر)معروف بزنس وومن عائشہ شعیب نے بین الاقوامی شہرت یافتہ برج ایوارڈ اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق ہیئر انرجی کی CEO عائشہ شعیب نے دبئی کا مشہور برج ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو عموماً "بزنس کے آسکرز" کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ عائشہ کی عالمی خوبصورتی اور ویلنز انڈسٹری میں شاندار خدمات کا اعتراف پر دیا گیا ہے، جو ان کے کاروباری ہنر اور ہیئر انرجی کے نامیاتی ہیئر اور سکن کیئر برانڈ کی بین الاقوامی کامیابی کی تصدیق کرتا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ شعیب کا کہنا تھا کہ یہ برج ایوارڈ میری محنت، لگن، اور قدرتی، گھریلو علاجوں کی طاقت میں یقین کا ثبوت ہے جو عالمی سطح پر زندگیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ میں اس شناخت پر فخر محسوس کرتی ہوں اور اس باوقار پلیٹ فارم پر پ...
ریکارڈ یافتہ منشیات فروش قانون کے شکنجے میں آگیا
اہم خبریں

ریکارڈ یافتہ منشیات فروش قانون کے شکنجے میں آگیا

Recorded drug dealer caught up with the law یس ایچ او ہڈیارہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی،لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام، منشیات فروش کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کےمطابق خفیہ اطلاع پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فیض عرف فہد منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، ملزم فیض عرف فہد سے لاکھوں مالیت کی 4 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم نےعلاقہ غیر سے آن لائن منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ Operation with the police team of YSH Hudayara, delivery of drugs failed in Lahore, drug dealer was arrested.According to the details, a registered drug dealer Faiz alias Fahad was arrested along with the drugs on a secret tip, 4 kg 600 grams of hashish worth lakhs were recovered from the accused Faiz alias Fahad.The acc...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل مقرر
اہم خبریں

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل مقرر

Chief Justice Yahya Afridi appointed Chairman Supreme Judicial Council نئے چیف جسٹس کی تقرری پر سپریم جوڈیشل کونسل کی بھی تشکیل نو کر دی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے۔اس سے قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ نہیں تھے۔دو سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے۔ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان میں سے دو سینئر ترین جج بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کی گئی تھی۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں 3 جج صاحبان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔ The Supreme Judicial...
Optimized by Optimole