Friday, April 17Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

انٹرنیشنل

امریکا اور اسرائیل کو ’شکستوں‘ کا سامنا ہے: ایران کا دعویٰ
انٹرنیشنل

امریکا اور اسرائیل کو ’شکستوں‘ کا سامنا ہے: ایران کا دعویٰ

America and Israel are facing 'defeats': Iran claims ایران نے ملک بھر میں حکومت مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جاری کشیدگی میں شکستوں کا سامنا ہے۔ایرانی حکومت کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران میں نظام کی تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں اور پاسدارانِ انقلاب اور بسیج فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں سیکیورٹی چیف علی لاریجانی، بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت ہوئی جبکہ اسرائیلی میڈیا نے مزید اعلیٰ کمانڈرز کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایسے میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایاہ ای نے بیان دیا ہے کہ ’امریکا کو شکست پر شکست ہو رہی ہے‘ اور عالمی طاقتیں آبنائے ہرمز کے بحران پر مدد مانگ رہی ہیں۔’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ...
علی لاریجانی کی شہادت: ایران کے اسرائیل پر نئے حملے، 100 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
انٹرنیشنل

علی لاریجانی کی شہادت: ایران کے اسرائیل پر نئے حملے، 100 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Ali Larijani's assassination: Iran launches new attacks on Israel, claims to have hit 100 targets ایرانی فورسز نے قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد وسطی اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ جبکہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں واضح کیا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر کا آغاز کر دیا۔بیان کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبرشکن میزائل داغے اور 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ 200 افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے وسطی اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ ایک کلسٹر میز...
ایران کی اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں جنگجوؤں نے امریکی طیارہ مار گرایا
انٹرنیشنل

ایران کی اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں جنگجوؤں نے امریکی طیارہ مار گرایا

Iran bombs Israeli and US bases, militants in Iraq shoot down US plane نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر شدید بمباری کرتے ہوئے تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، افراتفری کے دوران ایئرپورٹ پر موجود افراد نے کاؤنٹر پر کھڑے عملے سے ہاتھا پائی کی اور چیزیں پھینکی، جواب میں عملے نے بھی چیزیں پھینکنا شروع کر دیں۔سعودی عرب کے فضائی دفاع نے مزید 8 ڈرون مار گرائےسعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ڈرون وسطی اور مشرقی علاقوں، ریاض کے مغرب اور الخرج میں تباہ کیے گئے۔سعودی حکام کے مطابق مختلف حملوں کی لہر میں اب تک مجموعی طور پر 22 ڈرون تباہ کیے جا چکے ہیں، اس سے قبل وزارتِ دفاع نے 14 ڈرون مار گرانے کی اطلاع دی تھی۔ایرانی پولیس ہیڈکوارٹرز تباہامریکا ا...
تہران پر امریکا و اسرائیل کی شدید بمباری، شہری خوف و ہراس میں مبتلا، انٹرنیٹ بندش سے حالات مزید سنگین
انٹرنیشنل

تہران پر امریکا و اسرائیل کی شدید بمباری، شہری خوف و ہراس میں مبتلا، انٹرنیٹ بندش سے حالات مزید سنگین

Heavy bombardment by America and Israel on Tehran, citizens suffering from panic, situation more serious due to internet shutdown ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ کے دوران گزشتہ روز شدید فضائی حملے کیے گئے جنہیں حالیہ دنوں کی سب سے بڑی بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔رات بھر جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر درجنوں بھاری بم گرائے جس سے شہر کے کئی حصے لرز اٹھے اور شہریوں میں شدید خوف پھیل گیا۔عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تہران پر دھماکے اتنے طاقتور تھے کہ عمارتیں اور کھڑکیاں ہل گئیں جبکہ لوگ گھروں کے اندر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے، بعض علاقوں میں دھماکوں کی روشنی سے رات عارضی طور پر دن میں تبدیل ہوتی دکھائی دی۔دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ منگل کا دن ایران پر حملوں کے لحاظ سے ’...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
انٹرنیشنل

پاسدارانِ انقلاب کا کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Revolutionary Guards claim to target the American base in Kuwait پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔علاوہ ازیں ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر بھی میزائلوں کی بارش کر دی۔ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں یکے بعد دیگرے میزائلوں کو ایئر پورٹ پر گرتے دیکھا گیا جن سے دھماکوں کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور آگ کے شعلے پھیل رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق سوائے چند میزائل روکنے کے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا اور پھر سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔دوسری جانب امریکا نے بھی ایران کی مکمل شکست تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 669 شہری ...
ایرانی فوج کا سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان
انٹرنیشنل

ایرانی فوج کا سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان

Iranian military announces revenge for Supreme Leader's assassination ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔ The Iranian army has announced revenge for the martyrdom of Supreme Leader Ayatollah Khamenei.According to Russian media, the Iranian arm...
Optimized by Optimole