کراچی ایئرپورٹ کےقریب زوردار دھماکا
Heavy explosion near Karachi Airport
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ایئرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنی گئی، اطراف میں رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے میں مصروف ہوگئیں۔آگ لگنے سے تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں، امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ بجھا دی، دھماکے کے بعد شارع فیصل کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خاتون، 3 سکیورٹی، 2 رین...






