Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: August 2024

دہشتگردی کا سر کچلیں گے: وزیراعظم
اہم خبریں

دہشتگردی کا سر کچلیں گے: وزیراعظم

Terrorism will be crushed: Prime Minister وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا ہر حال میں خاتمہ کریں گے، دہشتگردوں سے کسی رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشت گردی کا سر کچلیں گے۔ کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں اور گھس بیٹھیوں نے بلوچستان میں ناپاک اسکیم بنائی، دہشت گردی کا سر کچلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کریں گے، شہدا کا لہو رائيگاں نہيں جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس لمحے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں اپنے پُرعزم ارادے کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ افسران اور جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلوچستان ...
شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا
کھیل

شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا

Shaheen Afridi was dropped from the second Test. پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عامر جمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے، ابرار احمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں کنڈیشنر کو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ Pakistan Test Team Head Coach Jason Gillespie says th...
ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، پاکستان
اہم خبریں

ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، پاکستان

، No program for talks with TTP, Pakistan ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی پر انٹیلی جینس معلومات بھی فراہم کی ہیں تاہم انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے معلومات جاری نہیں کر سکتے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ترجمان نے بلوچستان میں دہشتگردی کی حالیہ کارروا...
عمران خان کو آکسفورڈ نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری
مقامی خبریں

عمران خان کو آکسفورڈ نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری

Imran Khan should contest election from Adiala jail not Oxford: Uzma Bukhari وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا ’’ڈس گریس‘‘ کا لقب دے رہا ہے، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا، دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آکس...
وفاق کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نجکاری کیلئے تفصیلات طلب
اہم خبریں

وفاق کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نجکاری کیلئے تفصیلات طلب

Federal Request details of power distribution companies for privatisation وفاقی حکومت نے سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ان کمپنیوں کے سی ای اوز سے نجکاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں سے آج 29 اگست تک کے کمپنیوں کے اثاثوں اور ملازمین کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات طلب کی ہیں۔پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کو لکھے گئے خطوط کے مطابق تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو 29 اگست تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے خطوط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز سے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں ڈسکوز ملازمین کی تنخواہ، پیکج اور پنشن کے واجبات سمیت ان کمپنیوں سے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے 30 جون 2024 تک آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹس اور گزشتہ...
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے
اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

Prime Minister Shahbaz Sharif reached Quetta وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمن کھیتران اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے۔ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، صوبے کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ...
Optimized by Optimole