Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: August 20, 2024

جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اہم خبریں

جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Jamaat-e-Islami announced a nationwide strike on August 28 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہر بلدیاتی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے ابتر حالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بےامنی پھیلی ہوئی ہے، بلوچستان میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں، بجلی کے بل ادا کرنا عوام کےلیے ممکن نہیں رہا، اب تو وزیراعظم بھی بجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب معلوم ہوا کہ بجلی نہ بنانے کے پیسے لیے گئے ہیں، ان لوگوں نے پیسے بھی لیے اور ٹیکس بھی نہیں دیا۔ ملک کی معیشت چلانے والے کمزور اور لوٹنے والے بہت طاقتور ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ...
اسرائیلی حملہ : مزید 35 فلسطینی شہید
انٹرنیشنل

اسرائیلی حملہ : مزید 35 فلسطینی شہید

Israeli attack: 35 more Palestinian martyrs غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 35 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے رفح، البریج کیمپ میں رہائشی گھروں پر بمباری کی جس میں 10 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ میں مزید اسرائیلی نسل کشی کے لیے وقت دے رہا ہے۔ Israeli attacks on Gaza continue, 35 more Palestinians were martyred in 24 hours. Israel bombed residential houses in Rafah, al-Brij camp, killing 10 Palestinians. On the other hand, Osama Hamdan, the spokesman of Hamas, while talking to the news agency, said that the US is giving time for more Israeli genocide in Gaza....
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر
اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

New Tosha Khana reference against Imran Khan and Bushra Bibi filed in accountability court نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس دو والیم پر مشتمل ہے۔نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، عمران خان اور بشریٰ بی بی تفتیش کی غرض سے مجموعی طور پر 37 دن نیب کی تحویل میں رہے، تفتیش کے دوران عمران خان، بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا، دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کرا دیئے تھے۔تفتیش مکمل ہونے پر گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار نیب کی جانب ...
پنجاب پولیس میں 15 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تقرر و تبادلے
اہم خبریں

پنجاب پولیس میں 15 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تقرر و تبادلے

Appointments and transfers of 15 SSPs and SPs in Punjab Police آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 15 افسران اور ڈی پی اوز کی تقرری و تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 15 افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جبکہ متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز بھی تبدیل کر دیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی، سید ندیم عباس کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب نے ایس پی عہدے کے 4 افسران کے تقرر و تبادلے بھی کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر کاشف اسلم کو ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ بلال احمد کو ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی صدر فیصل آباد شمس الحق کا...
عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں مزید 6 ملزمان سے تفتیش، 3 خواتین بھی گرفتار
اہم خبریں

عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں مزید 6 ملزمان سے تفتیش، 3 خواتین بھی گرفتار

Investigation of 6 more suspects on charges of facilitating Imran Khan, 3 women also arrested حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں نگرانی کے لیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ Among the detained jail employees are 3 women including a lady sweeper, 2 lady wardens and 3 CCTV camera officers who are being questioned. The female staff used to communicate between Bushra Bibi and PTI founder in the jail while the mobile phones of the detained employees have also been co...
محسن نقوی سے ڈچ سفیر کی ملاقات
اہم خبریں

محسن نقوی سے ڈچ سفیر کی ملاقات

Dutch Ambassador meeting with Mohsin Naqvi وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلرز ایک بہت بڑا مافیا ہے، جس سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ داخلہ نے نیدرلینڈز کی نئی حکومت اور ہم منصب کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ نیدرلینڈز کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز ایک بہت بڑا مافیا ہے، ان سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، اس سے نمٹ نے کے لیے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے۔ ملاقات میں افغان مہاجرین کی دیک...
Optimized by Optimole