پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز 5 بڈرز کو دینے پر اتفاق
Agreed to give 75% shares of PIA to 5 bidders
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پی آئی اے کے خریدار 5 بڈرز کو ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے آپریشنز کےلیے خریدار کو تقریباً 425 ارب روپے فوری سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کے آئندہ 3 برسوں کےلیے 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے خریداری میں 6 میں سے 3 کمپنیاں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں، پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر سے آگے نہیں بڑھائی جائے گی، پی آئی اے کی خریدار کمپنیوں کا ڈیو ڈیلیجنس پراسس مکمل نہ ہوا تو بڈنگ آگے کرنا ہوگی۔
In the Senate Standing Committee on Privatization meeting, it was agreed to give 75 percent shares of the airline to t...






