بنگلہ دیشی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
Bangladesh President dissolves Parliament
طلبہ تحریک کے مطالبے کے بعد بنگلہ دیش کے صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے ایک پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان، مختلف سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ اتحاد سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن کے ساتھ ملاقات کے بعد صدر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد طلبہ تحریک نے فوجی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور پارلیمنٹ دوپہر 3 بجے تک تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عبوری حکومت کا خاکہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ نوبیل انعام...





