اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ
Flights to Israel canceled
دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں۔دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ جس کے باعث تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پرہزاروں مسافر پھنس گئے، اسرائیل کی کارروائی سے خوفزدہ یونائیٹڈ ایئر لائنز اورڈیلٹا نے اسرائیل کیلئے تمام پروازیں منسوخ کیں۔جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے بھی تل ابیب کیلئے فلائٹ آپریشن روک دیا ہے، اس کے علاوہ سوئس، برٹش ایئرلائنز، آسٹرین ایئرلائنز اور ایئرانڈیا نے بھی اسرائیل کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔یہ منسوخی سفارت کاروں کے ان خدشات کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ صیہونی حملوں کے بعد علاقائی جنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے اسرائیل کی جانب سے منگل کی رات جنوبی بیروت میں ایک عمارت پر فضائی حملے میں 63 سالہ شکر کی ہلاکت ...






