کپٹین محمد علی قریشی شہید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
Captain Muhammad Ali Qureshi Shaheed laid to rest with full military honours.
کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے. شہید کی نماز جنازہ آج لاہور گیریژن میں ادا کی گئی . نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا سمیت اعلٰی فوجی اور سول حکام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی . کیپٹن محمد علی قریشی شہید کو کیولری گراؤنڈ کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا . کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے سوگواروں میں پوری قوم کے علاوہ ان کے والدین، ایک بہن، بیوہ اورایک سال سے کم عمر کی بیٹی شامل ہے . کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے
Captain Muhammad Ali Qureshi was martyred on August 26, 2024 while fighting bravely against terro...






