Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: August 7, 2024

عمران خان کا سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان
اہم خبریں

عمران خان کا سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان

Imran Khan's announcement of conditional apology on May 9 tragedy بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن آیا تو معافی مانگوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا، ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی۔ بانی...
چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
اہم خبریں

چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

HEC chairman gets one-year extension اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کو منگل کو ایک سال کی توسیع مل گئی کیونکہ وہ گزشتہ ہفتے اپنی دو سالہ مدت پوری کر چکے تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزیر اعظم آفس نے منگل کو وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو ایک مراسلہ بھیجا جس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار کو ایک سال کی توسیع دے دی ہے۔"ایچ ای سی کے چیئرپرسن کی دوبارہ تقرری… وزیر اعظم ڈاکٹر مختار کی بطور چیئرپرسن ایچ ای سی 30 جولائی سے ایک سال کی مدت کے لیے دوبارہ تقرری کی منظوری دیتے ہوئے خوش ہیں،" اسد رحمان گیلانی، سیکریٹری کی طرف سے جاری کردہ خط کو پڑھیں۔ وزیر اعظم کو.ڈاکٹر مختار کو جولائی 2022 میں پی ڈی ایم حکومت نے دو سال کے لیے مقرر کیا تھا۔ اس پوسٹنگ سے قبل وہ 2014-18 کے دوران ایچ ای سی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ پی ٹی آ...
میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی
کھیل

میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی

5 years ban for match fixing افغانستان کے کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیٹر احسان اللہ جنت پر تمام فارمیٹس میں کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیٹر احسان اللہ جنت نے اس سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت نے تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کر رہا ہے، ان کے ملوث ہونے کے بارے میں فیصلہ جرم کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔ Afghanistan cricketer Ehsanullah Jannat has been banned for 5 years for match fixing....
ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہی نہیں اسے مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں. عطا تارڑ
اہم خبریں

ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہی نہیں اسے مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں. عطا تارڑ

How can specific seats be given to a party which is not present in the parliament: Atta Tarar وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور ہوا، ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہی نہیں اسے مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ پارٹی کو مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے تحت ملیں گی، قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا رکن اسمبلی کے حلف کو چھوڑ کر نئی پارٹی جوائن کرائی جاسکتی ہے؟ رول موجود تھا کہ امیدوار نے تین دن کے اندر پارٹی میں شمولیت کرنی ہے، اس رول کو اب قانون میں تبدیل کیا گیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل یا ان کے چیئرمین نے الیکشن نہیں لڑا، ایک پارٹی جس کا پارلیمان میں وجود نہیں آپ ...
تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اہم خبریں

تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Tehreek-e-Insaf challenged the Election Amendment Act in the Supreme Court پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے، 12 جولائی کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے۔درخواست میں عدالت سے یہ استدع...
بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
کھیل

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Pakistan squad announced for Test series against Bangladesh بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔شان مسعود کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک شیڈول ہے۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گِلیسپی کی پاکستان کے ریڈ بال فارمیٹ میں ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آ...
Optimized by Optimole