Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: August 14, 2024

سال کا پہلا کانگو کیس رپورٹ
اہم خبریں

سال کا پہلا کانگو کیس رپورٹ

First Congo case report of the year کراچی کے جناح اسپتال میں رواں سال کا پہلا کانگو کیس رپورٹ ہوگیا۔ کل مریض کو بخار اور ڈائریا کے سبب اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 32 سالہ اس متاثرہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ The first Congo case of this year was reported in Karachi's Jinnah Hospital. Yesterday the patient was brought to the hospital with fever and diarrhoea. The patient's Congo test is positive. The 32-year-old infected patient has been shifted to the hospital's ICU in critical condition.
کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 میں امیتابھ کی واپسی
انٹرٹینمنٹ

کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 میں امیتابھ کی واپسی

Amitabh's comeback in 'Kon Banega Crorepati Season 16' بالی وُڈ کے سپراسٹارامیتابھ بچن کی میزبانی میں رئیلٹی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن16‘ کا آغاز ہوگیا، شو کی پریمیئر قسط بھی نشر کی جاچکی ہے۔بگ بی نے گزشتہ سال‘ کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کو خیرآباد کہہ دیا تھا اورخیال یہ کیا جارہا تھا کہ اب وہ دوبارہ اس شو کی میزبانی نہیں کریں گے، تاہم اپنے پسندیدہ ادا کار کی واپسی سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.انہوں نے سب سے پہلے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس وہ الفاط نہیں ہیں ، جس سے میں سب کا شکریہ ادا کروں اورجن کی وجہ سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔ اور اس نے ایک خاندان کو دوبارہ ملا کر مجھے آپ کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا ہے۔ The reality show 'Kon Banega Crorepati Season 16' hosted by Bollywood superstar Amitabh Bachchan has started, the premiere episode of the sho...
امریکا کی اسرائیل کو لڑاکا طیاروں اور فوجی سامان فروخت کی منظوری
انٹرنیشنل

امریکا کی اسرائیل کو لڑاکا طیاروں اور فوجی سامان فروخت کی منظوری

US approves sale of fighter jets and military equipment to Israel امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالرز کے لڑاکا طیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے تقریباً 19 ارب ڈالرز مالیت کے ایف 15 جیٹ طیارے، 774 ملین ڈالرز مالیت کے ٹینک کارتوس، 60 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کے دھماکا خیز مارٹر کارتوس اور 583 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایف 15 طیاروں کی فراہمی 2029ء میں شروع ہو جائے گی، اسرائیل کے موجودہ بیڑے کو اَپ گریڈ کر کے اس میں ریڈار اور محفوظ مواصلاتی آلات شامل کیے جائیں گے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایف 15 طیاروں پر اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ یہ امریکی قومی مفادات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کی مضبوط اور دفاعی صلاحیت کو تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد کرے۔ The ...
عدالت نے کابینہ میں غلط تقرری پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کو برطرف کردیا
انٹرنیشنل

عدالت نے کابینہ میں غلط تقرری پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کو برطرف کردیا

The court dismissed the prime minister of Thailand for wrong appointment him in cabinet تھائی لینڈ کی عدالت نے کابینہ میں غلط تقرری پر وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو برطرف کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایسے وکیل کو عہدہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی جس نے کابینہ میں جیل کا وقت گزارا۔عدالت کے 9 میں سے 5 ججز نے وزیراعظم سریتھا اور اس کی کابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ سابق وزیراعظم تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ اپنی برطرفی کے عدالتی فیصلے کو قبول کرتا ہوں، میں نےایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سے کیا۔گزشتہ ہفتے اسی عدالت نے ملک کی مقبول موو فارورڈ پارٹی کو تحلیل کردیا تھا اور پارٹی کے رہنماؤں پر 10 سال کے لیے سیاست کرنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔ موو فارورڈ پارٹی نے گزشتہ سال کے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔ Thailand's court sacked Prime Minister Sa...
سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
مقامی خبریں

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Firing over land dispute in Sialkot, 5 people killed سیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور سبز پیر کے علاقے میں جاں بحق ہونے والے افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 1 شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 1 زخمی خاتون اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ، 2 بیٹیاں اور 1 راہ گیر خاتون شامل ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازع پر پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ In Sialkot, the accused shot and killed 5 people including 4 women, the accused escaped, the search is o...
یہ عظیم ملک ہے جسے عظیم تر بنانا ہے:بیرسٹر گوہر
اہم خبریں

یہ عظیم ملک ہے جسے عظیم تر بنانا ہے:بیرسٹر گوہر

It is a great country to be made greater: Barrister Gohar چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ ملک کی خوش حالی اور استحکام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہے۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر خان نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم ملک ہے جسے عظیم تر بنانا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس خوشی میں ہم سب شریک ہیں، پاکستان زندہ باد۔اس سے قبل یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی، بجلی کی قیمت میں کمی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی آپ سب کو مبارک، آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں، آج تحریکِ آزادی کے شہداء اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم نے ک...
Optimized by Optimole