Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 26, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات
اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

Prime Minister Shahbaz Sharif meet British counterpart. وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیرِ اعظم رائٹ آنرایبل سر کیئر اسٹارمر نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں کے مابین پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق ہوا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معاشی استحکام کے بعد ملکی معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات بالخصوص ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس بیس میں اضافے پر روشنی ڈالی۔ British Prime Minister Right Honorable Sir Keir Starmer met Prime Minister Shehbaz Sharif on the occasion of the 79th session ...
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرینگے
مقامی خبریں

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرینگے

PTI and JUI will jointly draft the constitutional amendment پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر مرتضیٰ کامران مل کر اپوزیشن کا متفقہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں، میڈیا میں مولانا کے فیصلے سے متعلق خبریں درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوگا کٹھ پتلی آئینی عدالت بنائی جائے، اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے سب کچھ بدنیتی پر مبنی ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مؤقف پر قائم ہیں، مولانا کا یہ موقف ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے، بڑی خوشی اور امید کے ساتھ یہاں سے جا رہے ہیں۔ An important development came out in the meeting between PTI and ...
مخصوص نشستوں کا کیس: الیکشن کمیشن کا وضاحت کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع
اہم خبریں

مخصوص نشستوں کا کیس: الیکشن کمیشن کا وضاحت کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع

Case of reserved seats: Election Commission again refers to the Supreme Court for clarification پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلئے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے، 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر جب وضاحت مانگی گئی تھی تب نیا ایکٹ موجود نہیں تھا۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں اب قانون بنا دیا ہے، بتایا جائے پارلیمنٹ کے قانون پر عملدرآمد کریں یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وضاحتی آرڈر میں چند نکات پر نظرثانی درخواست داخل کر دی گئی ہے۔ On the issue of giving specific seats to PTI, the Election Commission once again approached the Supreme Court f...
وزیر اعظم کی بل گیٹس کی ملاقات
اہم خبریں

وزیر اعظم کی بل گیٹس کی ملاقات

Prime Minister's meeting with Bill Gates وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA 2024) کے 79ویں اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (BMGF) کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی۔بل گیٹس کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دسمبر 2024 میں سیٹل (Seattle) میں گیٹس فاؤنڈیشن کے دورے کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکوں، ڈیجیٹلائزیشن، اور مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا، انہوں نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے اس کوشش میں دیرینہ تعاون پر BMGF کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں صحت کے نظام کی مضبوطی اور ماں اور بچے کی غذائیت کے لیے مسلسل کوششوں اور تعاون کی ضرورت پر...
پاکستان کا آذربائیجان کیساتھ جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
اہم خبریں

پاکستان کا آذربائیجان کیساتھ جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

Pakistan's contract with Azerbaijan for the sale of JF-17 fighter jets پاکستان کا آذربائیجان کیساتھ جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدے ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان کو جے ایف 17 لڑاکا طیارے کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں ADEX-2024 میں شرکت کیلئے تعینات کیا ہے۔ Pakistan has signed an agreement with Azerbaijan for the sale of JF-17 Block 3 fighter jets.According to the Public Relations Department of the Pakistan Army, ISPR, an agreement has been reached for the sale of JF-17 Block 3 fighter jet...
طیارے سے 15 مسافر آف لوڈ ، 2 انسانی اسمگلر گرفتار
اہم خبریں

طیارے سے 15 مسافر آف لوڈ ، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

15 passengers offloaded from the plane, 2 human traffickers arrested سعودی عرب جانے کے لیے طیارے میں سوار 15 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ وہ سعودی عرب سے اسپین جا رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ساتھ سفر کرنے والے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے اسپین بھیجنے کے لیے فی مسافر سے 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ 15 passengers on the plane were offloaded to go to Saudi Arabia.Officials of the Federal Investigation Agency (FIA) say that upon investigation, the passengers said that they were going to Spain from Saudi Arabia. The authorities say that two human traffickers who were traveling with the passengers were arres...
Optimized by Optimole