Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 14, 2024

الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں: سپریم کورٹ آف پاکستان
اہم خبریں

الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں: سپریم کورٹ آف پاکستان

Election Commission's request for clarification is not correct: Supreme Court of Pakistan سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے اکثریتی فیصلے پر الیکشن کمیشن کی ابہام کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔جسٹس منصور شاہ نے چار صفحات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا، اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججز کی جانب سے الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے وضاحت جاری کی گئی۔سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں نے وضاحت میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست عدالتی فیصلہ پرعملدر آمد کے راستہ میں رکاوٹ ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں، الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا، الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا۔سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ا...
پنجاب میں کورٹ فیس میں کمی کا اعلان
مقامی خبریں

پنجاب میں کورٹ فیس میں کمی کا اعلان

Announcement of reduction in court fee in Punjab حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں کورٹ فیسز میں کمی کر دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے کورٹ فیسز میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے ون ٹائم 100 روپے جبکہ ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظرِ ثانی درخواست اور سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائی کورٹ میں نظرِ ثانی کی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ میں 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے جبکہ کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر کر دی گئی ...
وزیرِ اعظم راضی کرنے پہنچے، مولانا فضل الرحمٰن کاساتھ دینے سے انکار
اہم خبریں

وزیرِ اعظم راضی کرنے پہنچے، مولانا فضل الرحمٰن کاساتھ دینے سے انکار

The Prime Minister came to convince, Maulana Fazlur Rahman refused to cooperate وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ رات گئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے پاس آئینی مسودہ آ جائے تو ہی سوچ بیچار کر سکتے ہیں، ججز کی مدتِ ملازمت یا تعداد بڑھانے پر ساتھ نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر ساتھ دینے کا کہا۔ Prime Minister Shehbaz Sharif has met Maulana Fazlur Rehman, head of Jamiat Ulema-e-Islam F. Late at night, Prime Minister Shahbaz Sharif along with his legal team reached Maulana Fazlur R...
شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
مقامی خبریں

شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم

Order for immediate release of Shoaib Shaheen اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا نے شیر افضل مروت، شعیب شاہین، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے اس لیے سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا ایم این ایز سب جیل میں ہیں لیکن شعیب شاہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے، شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ڈنڈے کی ریکور...
بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے: وزیرِ اعظم
اہم خبریں

بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے: وزیرِ اعظم

Government is taking priority steps to promote electric vehicles: Prime Minister وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز سے متعلق جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے وفاقی وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک سے مشاورت کی ہدایت کر دی۔شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک وہیلز پالیسی نومبر میں مکمل کرنے اور ملک میں ای وہیکلز کی تیاری سے متعلق لائسنسز کے ضابطہ کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہو گی اور گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای وہیکلز کی پالیسی سے متعلق تمام ...
سر کیئر اسٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات
انٹرنیشنل

سر کیئر اسٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

Sir Keir Starmer meets US President Joe Biden at the White House رطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی . اس سے پہلے دونوں رہنماوں نے مصافحہ کیا تاہم صحافیوں کے زیادہ تر سوالوں کےجواب نہیں دیے۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پیوٹن کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکا سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائے گا۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یوکرین جنگ سے متعلق آئندہ چند ہفتے اور مہینے اہم ہوسکتے ہیں۔ British Prime Minister Sir Kier Starmer met US President Joe Biden at the White House. Before that, the two leaders shook hands but did not answer most of the questions of the journalists.President Biden said that Russian President Vladimir Putin w...
Optimized by Optimole