بارات پر پابندی عائد
Ban on processions in marriage
بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آل انڈیا مومن انصاری نامی تنظیم نے اجلاس میں شادیوں میں کی جانے والی فضول خرچی اور رسم و رواج سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں۔تنظیمی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل انڈیا مومن انصاری تنظیم میں شامل کوئی بھی عہدیدار یا کارکن نہ ہی اپنے بچوں کی بارات لے کر جائے گا اور نہ ہی کسی اور کی بارات میں شرکت کرے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہ بچیوں کی شادیوں میں رسم و رواج جیسے انگوٹھی پہنانا، منگنی، جوتا چھپائی جیسی رسمیں نہیں کریں گے۔تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم شادیوں میں ان سبھی فضول خرچی سے متعلق پوسٹر آویزاں کریں گے اور لوگوں کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے تاکہ شادیوں کو آسان بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم سبھی لوگ بیٹے اور بیٹیوں کی شادی میں فضول خرچی سے گریز کریں گے۔
An organi...






