Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 6, 2024

طیفی بٹ اور بالاج گروپ کو گھروں میں نظر بندی کرنے کی تجویز
مقامی خبریں

طیفی بٹ اور بالاج گروپ کو گھروں میں نظر بندی کرنے کی تجویز

Proposed house arrest of Tefi Butt and Balaj group طیفی اور بالاج گروپ کو گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے حکمت عملی تیار کرلی، طیفی بٹ اور بالاج گروپ کو گھروں میں نظر بندی کرنے کی تجویز پیش کردی ۔دونوں گروپس کو گھروں میں نظر بند کرنے کی درخواست ڈی سی لاہور کو کی جائے گی ،دونوں گروپوں کی گینگ وار کے دوران راہ گیروں اور معصوم شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔ It was decided to confine Tafi and Balaj group to their homes, DIG Organized Crime Unit Imran Kishor prepared a strategy, proposed to house arrest Tafi Butt and Balaj group. A request for closure will be made to DC Lahore, during the gang war between the two groups, the lives of passers-by and innocent citizens are in danger....
اسکول میں آگ لگنے سے 17 طلبہ ہلاک
انٹرنیشنل

اسکول میں آگ لگنے سے 17 طلبہ ہلاک

17 students died in the school fire وسطی کینیا میں پرائمری بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 17 طلبہ ہلاک اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔ اسکول میں آگ لگنے سے 14 طالب علم زخمی ہوئے، جو مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نیری کاؤنٹی میں ہل سائیڈ اینڈ اراشا اکیڈمی اسکول میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ شدید جھلسنے کی وجہ سے بیشتر طلبہ کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔دریں اثناء کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ A fire at a primary boarding school in central Kenya has killed 17 students and left 13 seriously injured. 14 students were injured in the fire at the school, who are undergoing treatment at a local hospital, o...
شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:وزیرِ اعلیٰ پنجاب
مقامی خبریں

شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:وزیرِ اعلیٰ پنجاب

Salutes to Martyrs and Ghazis: Punjab Chief Minister وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ مریم نواز نے 6 ستمبر کے موقع پر کہا ہے کہ شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنے والے محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں، عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ یومِ دفاع پر مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ Chief Minister Punjab Maryam Nawaz has said in her message on Defense Day that today's Pakistan is strong and defense is invincible by the grace of Allah. Maryam Nawaz has said on the occasi...
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

The Lahore High Court has ordered the removal of Chairman NADRA from the post. لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرلیا، لاہور ہائیکورٹ میں شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کی جانب سے  مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے،  اور حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ نگران وف...
ہم پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں:آرمی چیف
اہم خبریں

ہم پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں:آرمی چیف

We salute the brave officers and men of Pakistan Army: Army Chief چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آج کے دن ہماری بری، بحر ی اور فضائی افواج نے قوم کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے موقع پر قومی اتحاد و یکجہتی کا جو عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا وہ ہماری مسلح افواج اور قوم کے لئے سرمایہ افتخار ہے، قومی اتحاد و یکجہتی کے اسی جذبے سے سرشار ہو کر پاک افواج ارض پاک کی سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے معرکہ ستمبر میں جس بے مثال جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا وہ نہ صرف تاریخ کے ابواب میں سنہری حروف سے رقم ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرت...
وزیراعلیٰ مریم نواز کی یادگار شہداء پر حاضری، پھول چڑھائے
مقامی خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی یادگار شہداء پر حاضری، پھول چڑھائے

Chief Minister Maryam Nawaz visited the Martyrs' Memorial, laid flowers وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز یوم دفاع کے موقع پر لاہور کینٹ میں یادگار شہداء پہنچیں انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، مریم نواز نے یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ Chief Minister Punjab Maryam Nawaz visited the memorial of martyrs and offered flowers. On the occasion of Defense Day, Chief Minister Maryam Nawaz visited the memory of martyrs in Lahore Cantt. On this occasion, the Chak Choband squad of Pakistan Army also presented a salute....
Optimized by Optimole