Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 21, 2024

پی ٹی آئی کا جلسہ ختم، کارکنوں کی واپسی شروع
اہم خبریں

پی ٹی آئی کا جلسہ ختم، کارکنوں کی واپسی شروع

PTI jalsa over, workers return started پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں ہونے والا جلسہ اختتام پذیر ہو گیا، جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر ڈی جے کی طرف سے جلسہ گاہ کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند کر دی گئیں جس کے بعد کارکنوں کی واپسی شروع ہو گئی۔پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور پہنچے جبکہ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر پہنچ گیا۔پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں ش...
سابق مشیرِ وزیرِاعلیٰ سندھ کی گاڑی سے چرس اور کلاشنکوف برآمد ہونے پر گرفتار
مقامی خبریں

سابق مشیرِ وزیرِاعلیٰ سندھ کی گاڑی سے چرس اور کلاشنکوف برآمد ہونے پر گرفتار

Arrested for finding hashish and Kalashnikov from Sindh's former advisor to the Chief Minister وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے ، ان کے قبضے سے 5 کلوچرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے ، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہو وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔ Sardar Ismail Dahri, the former adviser to the Chief Minister of Sindh, has been arrested. According to the police, Ismail Dahri was arrested along with his ac...
کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عظمیٰ بخاری
مقامی خبریں

کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عظمیٰ بخاری

Will not allow anyone to spoil the situation: Uzma Bukhari صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے انتظامیہ کو درخواست دی نہیں، یہ ڈائریکٹ درخواست لے کر ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں، آج رنگ روڈ پر مویشی منڈی کو تحریک انصاف سبزی منڈی کہہ رہی تھی ان کو جلسہ کرنے کیلئے رنگ روڈ مویشی منڈی پر اجازت ملی ہے، عقل نہ ہوتو موجیں ہی موجیں، انہوں نے رنگ روڈ پل پر کنٹینرز پھنسا دیا ہے، پروپیگنڈا شروع کردیا گیا ہے کہ کنٹینرلگاکر راستہ روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ان کوجلسے کیلئے بندے خود لانے پڑیں گے، علی امین گنڈاپور کی بھی خیبرپختونخوا میں تیاری چل رہی ہے، کل رات تحریک فساد فائرنگ ،توڑ پھوڑ کے واقعات کرچکی ہے، ان کا ٹریک ریکارڈ بن گیا ہے کہ انہوں نے غنڈہ گردی ہی کرنی ہے، آگ لگانا بھی کسی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس شہر کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے د...
پاکستان سے امریکا اور جاپان جانے والے 9 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
اہم خبریں

پاکستان سے امریکا اور جاپان جانے والے 9 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

9 Afghan citizens who were going to America and Japan from Pakistan were arrested. پاکستان سے امریکا اور جاپان جانے کی کوشش میں 3 دن میں 9 افغان شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں، پھر وہ اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دن کے دوران ایسے 9 افغان شہریوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن کے عملے نے گرفتار کیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں 3 مقدمات نمبر 205/2024، 207/2024 اور 213/2024 درج ...
Optimized by Optimole