Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 13, 2024

ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اسی آئین کو بحال کروایا: بلاول بھٹو
مقامی خبریں

ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اسی آئین کو بحال کروایا: بلاول بھٹو

We have restored this Constitution through the Eighteenth Amendment: Bilawal Bhutto چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے ہر شہری مایوس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج آئین میں ترمیم کا ہوتا ہے، ذوالفقار بھٹو نے ہمیں آئین دلوایا تھا، ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اسی آئین کو بحال کروایا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ادارے کا نظام اچھا نہیں چل رہا، عدالت کو دیکھیں تو بھٹو شہید کو اب انصاف ملا ہے، جہاں بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کے لیے انتظار کرنا پڑا وہاں عام آدمی کو انصاف ملنے کی کیا امید ہو سکتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے، منتخب نمائندہ میڈیا کے خلاف بولے گا تو میڈیا برداشت کرے۔ Chairman Pakistan People's Party Bilawal Bhutto has said th...
قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا: آرمی چیف
اہم خبریں

قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا: آرمی چیف

The peace achieved through the sacrifices of the nation will be maintained at all costs: Army Chief آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے کثیر الجہتی اقدامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جنرل سید عاصم منیر نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصل...
پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار
اہم خبریں

پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار

Parliament Lodges declared Sub-Jail. سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتار ارکان کی درخواست پر پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دے دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے سے متعلق ضروری کارروائی کی ہدایت کر دی۔پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے گا، تمام زیرحراست اراکین سے فارمز پر دستخط کروا لئے گئے، پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین کو آج ہی پارلیمنٹ لاجز منتقل کیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے درخواست ملنے پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد سپیکر نے پی ٹی آئی گرفتار ارکان کی درخواست منظور کر لی۔پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ زیر حراست ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تمام دس اراکین اور بیرسٹر گوہر نے درخواس...
ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں: وزیرِ اعظم
اہم خبریں

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں: وزیرِ اعظم

Debts of countries affected by climate change should be waived: Prime Minister وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی غربت اور قرضے اجتماعیت کے تصور کو دھندلا رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے واجب الادا قرضے معاف کیے جائیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سمٹ آف دی فیوچر سے پہلے ورچوئل اجلاس گلوبل کال سے خطاب کیا۔انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ دورِ حاضر میں اجتماعیت کے تصور کو مستقل خطرات کا سامنا ہے، اجتماعیت، مساوات اور انصاف ہمارا مشترکہ تصور ہونا چاہیے، دنیا کو آج بڑھتے ہوئے تنازعات، چیلنجز اور عدم مساوات کا سامنا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے عالمی فریم ورک میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پائیدار ترقی کے لیے بہتر رعایتی فنانسنگ اور ترقیاتی امداد میں اضافہ ضروری ہے، ملکوں پر غیر قانونی قبضے اجتماعیت کے تصور کی نفی ...
اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اہم خبریں

اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ISLAMABAD POLICE OR RAZIA IS TRAPPED IN THE HOODS: CHIEF JUSTICE ISLAMABAD HIGH COURT اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پی ٹی آئی جلسے کے بعد درج مقدمات اور گرفتاریوں کے معاملے پر گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی اور راجہ حلیم عباسی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جی تو اسٹیٹ آگئی ہے، جسمانی ریمانڈ کے تمام آرڈرز ایک جیسے ہی ہیں، اسٹیٹ کو جواب دینے دیں کہ ایسا کیا ہوگیا تھا کہ آٹھ، آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، یہ تو ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال نہ ملتی ہو۔پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلچسپ ریم...
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی
مقامی خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی

CTD major operation ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 2 terrorists of Fitna-ul-Khawarij were killed and 2 escaped in action on CTD's secret information on Dera Ghazi Khan Quetta Road. According to CTD spokesman, both Khawarij were killed by their own comrades.According to the spokesman, hand grenades and explosive materials have been recovered from the hideout of the terrorists. The spokesman of CTD says that the search operation is going on to arrest the e...
Optimized by Optimole