علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج
A case of terrorism has been registered against Ali Amin Gandapur and his associates in Lahore
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ۔لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھا آیا اور اُس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
A case has been registered against Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur and his associat...






