پی ٹی آئی کی مینار پاکستان میں ایک اور جلسے کی درخواست
PTI's request for another jalsa at Minar-e-Pakistan
پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کی سالگرہ پر مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کی نئی درخواست جمع کرادی ۔ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کےلیے درخواست دی ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق 5 اکتوبر 2024ء کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ ہے، ہمیں اپنے لیڈر کا جنم دن منانے کی اجازت دی جائے، اس لیے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔متن کے مطابق پی ٹی آئی مینار پاکستان میں شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، جلسے کے شرکاء تمام قانونی ضابطوں پر عمل کریں گے۔درخواست کے متن میں مزید کہا کہ مینار پاکستان میں فضل الرحمان اور طاہر القادری بھی جلسہ کرچکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دی جائے۔
PTI has submitted a new request to hold a meeting at Minar Paki...






