یوم دفاع: میجر سرمس رؤف شہید تمغہ بسالت کی قبر پر سلامی
Defense Day: Salutation at the grave of Major Sirmus Rauf Shaheed Tagha Basalt
لاہور میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے قوم کے بہادر سپوت کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں شہید کے ورثا نے خصوصی شرکت کی ،تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا تھے۔بشپ آف لاہور کامران ندیم سمیت مسیحی برادری کی بھرپور شرکت ۔مختلف مذاہب اور مسالک کے راہنماؤں نے مل کر شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی اور یگانگت کا خوبصورت نمونہ پیش کیا ۔سب راہنماؤں نے دفاع و بقائے وطن کے لیے ناقابل شکست عزم و اتحاد کا مظاہرہ کیا ۔سردار رمیش سنگھ اروڑا نے محفوظ پاکستان کو مضبوط پاکستان کی بنیاد کہا اور یوم دفاع کو مادر وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ایک ناقابل تسخیر قوم کے طور پر اپنے آپ کو ہر دور میں ثابت کرنے کے عہد کی تجدید کا دن قرار دیا ۔ط...






