Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 26, 2024

حکومت ڈوبے یا تیرے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، گورنر پنجاب
اہم خبریں

حکومت ڈوبے یا تیرے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، گورنر پنجاب

Govt sink or float, we are with the government, Governor Punjab گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے قابل لوگ وائس چانسلرزتعینات ہوں، وائس چانسلرز کی تعیناتی پر میراکوئی جھگڑانہیں۔ سردارسلیم حیدرکا کہنا ہے کہ سمری میں لکھا جولوگ ہیں ان پرالزامات ہیں، سمری میں لکھ دیا، بحیثیت چانسلرکسی کا نام لینا اچھا نہیں لگتا، حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ آئینی ترمیم پرپیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے، وائس چانسلروہ ہوں جوبچوں کو ایک قوم بناسکیں، میری کوئی خواہش نہیں، میں کسی کونہیں لگاناچاہتا۔ Governor Punjab Sardar Salim Haider has said that the government ship sinks or sinks, we are with them.Punjab Governor Sardar Saleem Haider while t...
شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کھیل

شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Shakib-ul-Hasan announces retirement from Test and T20 Internationals بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کیخلاف ٹیسٹ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے مجھ سے اتفاق کیا۔یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ Bangladesh cricket team's famous all-rounder Shakib Al Hasan has announced his retire...
ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ کانسٹیبل شہید، 2 ڈاکو ہلاک
اہم خبریں

ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ کانسٹیبل شہید، 2 ڈاکو ہلاک

Elite constable martyred in encounter with robbers, 2 robbers killed نجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید ہوگیا، ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ کانسٹیبل جام شہادت نوش کر گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چکوال پولیس ٹیم نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کلر کہار رتہ گاؤں جنگل میں ریڈ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل طاہر کو پیٹ اور بازو میں فائر لگے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ کانسٹیبل شہید ہوگیاحکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 گرفتار کر لئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل طاہر شاہ کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایلیٹ کانسٹیبل طاہر شاہ نے فرض کی راہ میں ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب ...
لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، 72 شہید
انٹرنیشنل

لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، 72 شہید

Bombing of Israeli planes on lebanon, 72 martyrs لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مزید 72 شہری شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں شہداء کی مجموعی تعداد 620 سے تجاوز کر گئی ، اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اب تک جنوبی لبنان سے 5 لاکھ سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوجی دستوں کو لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کے احکامات جاری کر تے ہوئے ممکنہ زمینی آپریشن کے لیے دو ریزرو بریگیڈ کو طلب کر لیا ہے۔دوسری جانب ایران نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو ایران لا تعلق نہیں رہے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔ س...
پنجاب میں ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح
اہم خبریں

پنجاب میں ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح

Inauguration of hybrid double decker buses in Punjab وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کاباضابط افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا، سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز شخصیات اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا ا ضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیا...
کچرے کے ڈھیر میں بم دھماکا
اہم خبریں

کچرے کے ڈھیر میں بم دھماکا

A bomb exploded in a garbage dump پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت، شواہد اور دیگر معلومات اکٹھے کر رہے ہیں۔جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ A 10-year-old child was killed in an explosion in a garbage dump in the Khazana area of ​​Peshawar.As soon as the blast occurred, police and other law enforcement officials rushed to the blast site and cordoned off the area. In this regard, the police say that the team of bomb disposal unit has also reached th...
Optimized by Optimole