پنجاب میں کسان کارڈ کی فراہمی کا آج آغاز
Distribution of Kisan Card in Punjab begins today
کسان خوشحال، پاکستان خوشحال " کے ویژن کے تحت پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف ن کے کسان کارڈ کی کسانوں کو ترسیل کا آغاز آج سے ہو گیا۔ مریم نواز نے کاشتکاروں کیلئے کئی اہم منصوبے آغاز کر دیئے اور کئی اہم منصوبے جلد شروع کرنے کی ہدایات کر دیں۔ کسان کارڈ کی ترسیل اور زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ عملاً شروع کردیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے کسانوں کے لئے منصوبےں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منگل کے روز اہم اجلاس کیا جس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کی کاشتکاروں کو ترسیل آج سے شروع کی جا رہی ہے۔پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سی ایم انیشی ایٹیوز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری زراعت و دیگر حکام نے شرکت کی...






