Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 8, 2024

پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ ، پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب
اہم خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ ، پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب

Stone pelting by PTI workers, police personnel injured, FC demanded اسلام آباد میں26 نمبر چونگی پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم اور پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، ایف سی کو طلب کرلیا گیا۔اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن اب بھی جلسہ گاہ کے راستے میں ہیں ۔شہر اقتدار کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ منتظمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، دیےگئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کاروائی سےمتعلق آگاہ کردیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ ...
روئیں، پیٹیں، چیخیں یا جلسے کریں سزا تو ملے گی: مریم اورنگزیب
مقامی خبریں

روئیں، پیٹیں، چیخیں یا جلسے کریں سزا تو ملے گی: مریم اورنگزیب

Cry, beat, shout or Do jalsa, you will be punished: Maryam Aurangzeb سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں، سزا تو ملے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی، این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسہ بھی کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے، ’این آر او‘ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جلسہ 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم خود ’این آر او‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، جن کو چور کہتا تھا وہ اِس کے ظلم کا نشانہ بنے، این آر او ک...
انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا
اہم خبریں

انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

International human trafficking network busted لاہور سرکل نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑا، نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ نے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے، گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا، انسانی سمگلنگ کے گروہ کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔ Lahore Circle, acting on the direction of Federal Interior Minister Mohsin Naqvi, identified the intelligence agencies and caught the international network of human trafficking red-handed.The FIA ​​says that the group stole crores of rupees from the innocent people, the gro...
سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام
اہم خبریں

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام

Salutations to Coast Guards, 8th September in the name of Pak Navy. 8 ستمبر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 1965 کی جنگ میں بری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔1965 کو جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے پاکستان پر شب خون مارنے کی مذموم کوشش کی تو پاک افواج نے تمام محاذوں پر منہ توڑ جواب دیا، بری اور فضائی محاذوں کے ساتھ ساتھ بحری محاذ پر بھی دشمن کو دھول چٹائی اور4 گنا بڑی بھارتی فوج کو منہ کی کھانا پڑی۔کراچی سے تقریباً350 کلو میٹر دور دوارکا کو بھارت کے دفاعی قلعے کی حیثیت حاصل تھی، جہاں قائم ریڈار سٹیشن سے بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کی جا رہی تھی،7 جنگی جہازوں پر مشتمل پاک بحریہ کا جنگی بیڑا ریڈیو س...
اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے سیل
اہم خبریں

اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے سیل

Various entrances to Islamabad were sealed. پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے بند کر دئیے، جی ٹی روڈ کو سنگجانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، روات میں ٹی چوک پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے، جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی، ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ In view of the PTI rally, the Federal Police closed various entrances of Islamabad, GT Road was closed by placing containers at Sangjani, containers were also delivered to T Chowk in Rawat, while Faizabad. The interchange was completely sealed.Apart from this, the express highway was closed by placing a container a...
پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرنا جانتے ہیں:مولانا فضل الرحمان
مقامی خبریں

پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرنا جانتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

The people of Pakistan know how to defend the end of Prophethood: Maulana Fazlal ur Rehman لاہور میں مینارِ پاکستان پر عالمی مجلس ختم نبوت کے زیراہتمام گولڈن جوبلی ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آج کا اجتماع پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے لوگوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیے، میں عالمی برادری کوپیغام دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیا جا سکتا، فلسطین میں اسرائیل کا ظلم وبربریت جاری ہے، حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علمبردارنہیں، ہمارے فلسطینی بھائیوں کا خون بہہ رہا ہے، ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا م...
Optimized by Optimole