Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 19, 2024

روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں ، وزیراعظم
اہم خبریں

روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں ، وزیراعظم

Prime Minister wants to expand trade, economic and security cooperation with Russia ا سلام آباد میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات ہوئی، فریقین میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ،باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا ہے، روس کے ساتھ مضبوط دوستی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے دوطرفہ تجارت کےعلاوہ توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں ۔ملاقات میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا رواں سال جولائی میں روسی صدر پیوٹن سے انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی تھے، اگلے مہینے اسلام آباد میں روسی وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔روسی نائب وزیراعظم اوورچک نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو تعمیری اور باہمی طور پر مفید قرار دیا اور ان کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔وزیراعظم شہبازشریف اور روسی نائب وز...
پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے ہزاروں ملازمین تنخواہ سے محروم ہوگئے ۔
اہم خبریں

پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے ہزاروں ملازمین تنخواہ سے محروم ہوگئے ۔

Thousands of employees of Punjab Health Facilities Management Company lost their salary. محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی کی وجہ سے پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے ہزاروں ملازمین تنخواہ سے محروم ہوگئے ۔ پی ایچ ایف ایم سی کے زیر انتظام 14 اضلاع کے ہسپتالوں کو تنخواہ نہیں مل سکی ۔ پی ایچ ایف ایم سی کے 2 ہزار ڈاکٹرز سمیت ساڑھے 8 ہزار سے زائد ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکی ۔ بورڈ اور مجاز افسران نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہ جاری کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ پی ایچ ایف ایم سی کے بورڈ کو فعال کرنے اور مستقل انتظامی و فنانشل افسران کی تعیناتی تاحال نہیں کر سکا جس کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی مزید التوا کا شکار ہونے کا سنگین خدشہ ہے ۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی ایچ ایف ایم سی ملازمین شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ Due to the serious neg...
پنڈی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد پہنچ گیا
کھیل

پنڈی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد پہنچ گیا

The ICC delegation arrived at the Pindi Stadium to review the preparations for the Champions Trophy چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی کا 5 رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں، خصوصاً ڈریسنگ روم کا معائنہ کیا، آئی سی سی کا وفد چار روزہ دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے جس نے اپنے دورے کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے کیا تھا، پنڈی اسٹیڈیم کے بعد وفد قذافی اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کرے گا تاکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے، آئی سی سی کا یہ پانچ رکنی وفد 21 ستمبر کو واپس دبئی روانہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے،...
لاہور کا جلسہ “ڈو اور ڈائی” ہے، عمران خان
اہم خبریں

لاہور کا جلسہ “ڈو اور ڈائی” ہے، عمران خان

Lahore Jalsa is "do or die", Imran Khan انی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ "ڈو اینڈ ڈائی" ہے، اب بے شک جو مرضی کرلیں، پوری پارٹی کو کہہ دیا کہ باہرنکلیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہیے تھی، ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے،ماضی اور حال میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف کسی کو بچاناہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ غیرقانونی اور آئین کیخلاف ہے، یہ سپریم کورٹ کوختم کرنے جارہے ہیں۔قومی ترانے پر کھڑے نہ ہوکر افغان قونصلر کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے سوال پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھوڑو اس بات کو، یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں،تمہیں اس کی پڑی ہے، ملک کا مستقبل داؤ پر لگ...
پولیس کا سب انسپکٹر منشیات فروش نکلا
اہم خبریں

پولیس کا سب انسپکٹر منشیات فروش نکلا

The police sub-inspector turned out to be a drug dealer. نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ ساؤتھ نے سب انسپکٹر سجاول منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزم سے 70 کلو منشیات برآمد ہوئی، سجاول نے منشیات فروش کو 8لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا ، سب انسپکٹر سجاول نے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضہ میں لے لی ،منشیات فروخت کرنے کیلئے ایک ڈسمس کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیا،تکاثر سے 50 ہزار روپے فی کلو فروخت کا سودا طے پایا۔ڈسمس کانسٹیبل کی 5 ہزار روپے فی کلو کمیشن طے پائی،تکاثر منشیات فروخت کرنے گیا تو این آئی یو ساؤتھ کی ٹیم نے پکڑ لیا،تفتیش میں تمام حقائق سامنے آگئے،ڈسمس کانسٹیبل تکاثر منشیات کی سپلائی کیلئے رخسانہ نامی خاتون کا بھی سہارا لیتا تھا۔این آئی یونٹ نےسب انسپکٹرسجاول، سابق اہلکار تکاثر اور رخسانہ بی بی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ N...
Optimized by Optimole