Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 29, 2024

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
کھیل

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا

Sri Lanka whitewashed New Zealand سری لنکا نے دوسری ٹیسٹ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو اننگ اور 154 رنز سے شکست دی۔ فالو آن کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 360 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے نیشان پیئرس نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا 3 اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس 78، مچل سینٹنر 67، ڈیون کونوے 61 اور ٹام بلینڈل نے 60 رنز بنائے۔سری لنکا نے پہلی اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 602 رنز پر ڈکلیئرڈ کی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ سری لنکا نے 2 ٹیسٹ کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ Sri Lanka defeated New Zealand in the second Test match as well. In the second T...
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار
مقامی خبریں

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

Former Senator of Jamaat-e-Islami Mushtaq Ahmed arrested along with his wife اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔مشتاق احمد خان سیو غزہ کمپین کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کررہے تھے، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کیا ہے۔ Islamabad Police has arrested former Senator Mushtaq Ahmed of Jamaat-e-Islami for violation of Article 144. Islamabad Police has also detained the wife of former Senator Mushtaq Ahmed. He has been arrested outside the Abad Press Club.Mushtaq Ahmed Khan was protesting outside the National Press Club org...
چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے:محسن نقوی
اہم خبریں

چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے:محسن نقوی

China is the most trusted and sincere friend of Pakistan: Mohsen Naqvi وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کر کے چین کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ Federal Interior Minister Mohsin Naqvi has said that China's role in making Pakistan's economy stable is unforgettable. Mohsin Naqvi met Chinese Consul General Zhao Shirin and congratulated him on the ...
عمران خان اور گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
اہم خبریں

عمران خان اور گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

Terrorism case filed against Imran Khan and Gandapur راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلوہ، سرکاری گاڑی پر پٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں، ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ 45 رہنما و کارکن ایف آئی آر میں نامزد کر لئے گئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔پولیس حکام کے مطاب...
پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی مذمت:ترجمان دفتر خارجہ
اہم خبریں

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی مذمت:ترجمان دفتر خارجہ

Pakistan Condemns Israel's Growing Adventures in Middle East: Foreign Office Spokesman پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر اس قسم کی حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے، یہ حملے اور عالمی قوانین کی پامالیاں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں، اسرائیلی افواج سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، حملوں سے متاثرہ ...
جعلی اے ایس پی اور جعلی سب انسپکٹر گرفتار
مقامی خبریں

جعلی اے ایس پی اور جعلی سب انسپکٹر گرفتار

Fake ASP and fake sub-inspector arrested تفصیلات کے مطابق خاتون نے جعلی اے ایس پی کی وردی پہن کر سی سی پی او آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی، جعلی خاتون افسر کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او آفس داخل ہونے والی خاتون نےوردی پولیس کی جبکہ جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔پولیس سکیورٹی اہلکاروں کو خاتون کے فینسی جوتے پر شک ہوا، جس پر انہوں نے پوچھ گچھ کی۔سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے، ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔جعلی سب انسپکٹر سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم سب انسپکٹر بن کے بحریہ خدمت مرکز میں عوام سے رشوت وصول کر رہا تھا۔سندر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا, ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم زین العابدین سب انسپکٹر نہیں ہے.ملز...
Optimized by Optimole