چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
The re-appointment of Chairman HEC was challenged in the Islamabad High Court.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کو بذریعہ وزارت تعلیم اور ڈاکٹر مختار کو بھی نوٹس جاری کر دیئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے یکم اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔اسلامیہ کالج پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔حکمنامے کے مطابق پٹیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 7 اگست کے نوٹیفکیشن میں چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا، ایچ ای سی آرڈیننس سیکشن سکس فائیو کے تحت ڈاکٹر مختار کو ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین تعینات کیا گیا جبکہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کو دوبارہ اسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا اور اس وقت تک دوبارہ تعیناتی نہیں ہو سکتی جب تک وہ مسابقتی عمل میں حصہ لے کر اپنی اہلیت نا ثابت کریں۔وکیل کے مطابق چیئرمین ایچ ...




