Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: August 13, 2024

کوئٹہ : لیاقت بازار کے قریب دکان میں دھماکا
اہم خبریں

کوئٹہ : لیاقت بازار کے قریب دکان میں دھماکا

Quetta: An explosion in a shop near Liaquat Bazar کوئٹہ کے لیاقت بازار کے قریب چائنہ مارکیٹ کی دکان پر دھماکے سے ایک جاں بحق،6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا جس سے اطراف کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ لیاقت بازار کےقریب چائنہ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،6 افراد زخمی ہوئے ہیں،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ It is reported that one person was killed and 6 people were injured in an explosion at a China market shop near Liaquat Bazaar in Quetta. The nature of the explosion and the damage is being determined. .According to the police, one person was killed and 6 people were injured in the explosion in the China mar...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی اجلاس
اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی اجلاس

Special meeting at Multan Airport chaired by Chief Minister Punjab Maryam Nawaz وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی اجلاس ہوا جس کے دوران ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سی ایم اینیشیٹوز اور امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے ملتان ڈویژن میں منڈیوں میں لگائے گئے عوام دوست سیل کاؤنٹرز کو سراہا اور ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع میں بیک وقت عوام دوست سیل کاؤنٹرز لگانے پر خوشی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب مہم میں اچھی کارکردگی پر کمشنر ملتان مریم خان کو شاباش بھی دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان ڈویژن میں سیوریج اورصفائی کی شکایات کو فوری حل کرنے کا حکم دیا ...
عمران خان کی ویڈیوز اور موبائل فون کے فرانزک کی درخواست
اہم خبریں

عمران خان کی ویڈیوز اور موبائل فون کے فرانزک کی درخواست

Request for forensics of Imran Khan's videos and mobile phone انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بارہ مقدمات میں شہادتوں کا فرانزک کرانے کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی، مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے، تفتیشی افسروں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیوز اور موبائل فون کا فرانزک کرنا ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔تفتیشی افسروں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران یہ فرانزک ٹیسٹ نہیں ہو سکے، فاضل جج نے کہا کہ میں ان درخواستوں پر سماعت کر سکتا ہوں نہ فیصلہ دے سکتا ہوں، عمران خان کا جسمانی ریمانڈ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔فاضل جج نے مزید کہا کہ آپ کو مشورہ ہے آپ سپریم کورٹ چلے جائیں یا آپ ایڈمن جج کی تعطیلات ختم ہونے کا انتظار کریں، میں...
امید ہے وفاق بجلی کے بلوں سے متعلق مسائل حل کرے گا: شرجیل میمن
مقامی خبریں

امید ہے وفاق بجلی کے بلوں سے متعلق مسائل حل کرے گا: شرجیل میمن

Hope Federal will solve problems related to electricity bills: Sharjeel Memon وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی بجلی تھر کے کوئلے سے بن رہی ہے، تھر میں اتنا کوئلہ ہے کہ دو سو سال تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت سے کئی بار بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جَلد خوشخبری ملے گی۔شرجیل میمن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تھر منصوبے سے 2640 میگا واٹ بجلی بن رہی ہے، تھر منصوبے کو دیگر پارٹیوں نے روکا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جامعات اور کالجز میں لوگوں کے منشیات کے ٹیسٹ ہوں گے، پاکستان کا اس وقت بڑا چیلنج منشیات کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے منشیات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں، 14 اگست کے بعد منشیات سے متعلق سیمینار کرائیں گے، منشیات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے بہت اچھا کام ک...
ارشد ندیم کی وجہ سے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند ہوا: عطا تارڑ
اہم خبریں

ارشد ندیم کی وجہ سے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند ہوا: عطا تارڑ

Arshad Nadeem raised the green crescent flag all over the world: Atta Tarar وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں،ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم خوش ہے،پاکستان کا 40 سال بعد ایسا اعزاز حاصل کرنا خوشی کا مقام ہے، ارشد کی کامیابی کے ساتھ ان کے کوچ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی فیملی کو پروٹوکول کے ساتھ ملتان ایئر پورٹ سے لایا گیا ہے، ارشد ندیم پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، کابینہ کے ارکان اپنے قومی ہیرو کا بھرپور استقبال کریں گے۔ارشد ندیم کی وجہ سے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند ہوا، ارشد ندیم کل 14اگست کی مرکزی تقریب میں موجود ہوں گئے، قومی ہیرو کے اعزا...
مستونگ فائرنگ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق
مقامی خبریں

مستونگ فائرنگ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

Mastung firing, Deputy Commissioner Panjgur killed ڈی سی پنجگور اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق جبکہ پنجگور کے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ اور حمیداللہ مینگل زخمی ہوگئے۔کھڈ کوچہ کے قریب 15مسلح افراد نے انکی گاڑی کو نشانہ بنایا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، آپریشن تھیٹر میں چل بسے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ کوئٹہ سے پنجگور جارہے تھے کہ مستونگ شہر سے 20کلومیٹر دور کھڈکوچہ میں پندرہ کے قریب مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ اور ایک راہ گیر حمیداللہ مینگل گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔ DC Panjgur Zakir Baloch was killed when gunmen fired on ...
Optimized by Optimole