
Imran Khan’s announcement of conditional apology on May 9 tragedy
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن آیا تو معافی مانگوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا، ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میرا نام، نوازشریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
PTI founder Imran Khan announced a conditional apology on May 9 tragedy. Founder PTI Imran Khan while talking informally to journalists in the courtroom said that oppression happened to us, 10 thousand of our people were put in jail, we were not allowed to contest elections, our party was banned, we are a tragedy. We want justice for the victims of May 9.
Imran Khan said that we have also told the Chief Justice that human rights have been violated, our petition of May 25 was not heard, if even a single PTI worker appears in the CCTV footage, I will apologize. He said that if any of my workers were involved in the May 9 tragedy, I will expel him from the party. . PTI founder further said that my name, Nawaz Sharif, Asif Zardari and Shahbaz Sharif should be included in ECL.
