دھمکیاں دیں اور بات چیت بھی کریں ایسا ممکن نہیں، محسن نقوی
It is not possible to threaten and negotiate, Mohsin Naqvi
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بیلا روس کا وفد آرہا ہے، بیلا روس کے وفد کو سکیورٹی دینی ہے، ہم کسی قسم کے جلسے، جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، عدالت کا جو بھی حکم ہو گا اس پر عمل درآمد کرائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خاص دنوں میں ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے؟ چیف جسٹس کا جو بھی آرڈر ہو گا اس پر عملدرآمد کرائیں گے، ہم نے اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈیڈ لائن تب ہوگی جب ہم کوئی مذاکرات کریں گے، اگر یہ 24 نومبر کی دھمکی دیں گے تو کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو رہائی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں عدالت کے پاس ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے میں جس طرح مرضی احتجاج کریں،...






