چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا
Chief Justice Yahya Afridi convened the first meeting of the Judicial Commission
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی بینچوں کی تشکیل کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو سپریم کورٹ میں ہو گا، جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام پر بات ہوگی، سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹ کی جانب سے 5 نام بھجوائے گئے تھے، ...






