Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: November 9, 2024

ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ، مائنز انسپکٹر شہید، گن مین زخمی:زیارت
اہم خبریں

ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ، مائنز انسپکٹر شہید، گن مین زخمی:زیارت

Firing on SP Harnai's car, mines inspector martyred, gunman injured: Ziyarat ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی ہرنائی محفوظ جبکہ مائنز انسپکٹر خلیل ملازئی شہید اور گن مین زخمی ہو گیا۔ڈی سی زیارت ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ مانگی کے مقام پر کی گئی۔ Deputy Commissioner Liaquat Ali Kakar said that as a result of the firing, SP Harnai was safe, while Mines Inspector Khalil Malazai was martyred and the gunman was injured. DC Ziarat Deputy Commissioner said that firing was done on the vehicle at Mangi.
کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پسٹل میں ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر قرار
کھیل

کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پسٹل میں ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر قرار

Kishmala Talat is the second best shooter in Asia in 10m air pistol ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن نے اپنی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی اولمپئن شوٹر کشمالہ طلعت کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر قرار دیا گیا ہے۔خواتین کی 10 میٹر ائر پسٹل رینکنگ میں کشمالہ طلعت 1350 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کی ایشا سنگھ 1500 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔خواتین کی 25 میٹر پسٹل رینکنگ میں کشمالہ طلعت نے 29ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ مردوں کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے۔ 10 میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف ساتویں نمبر پر جبکہ 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ میں جی ایم بشیر پندرہویں نمبر پر ہیں۔کشمالہ طلعت نے اپنی رینکنگ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔انکا کہنا تھا کہ 2025 میں مزید بہتر کارکردگی کے عزم کے...
ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش
انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش

Conspiracy to kill Donald Trump امریکا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے. محکمۂ انصاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے قتل کی ذمے داری سونپی تھی۔امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے سہولت کاری کے الزام میں 2 امریکی شہریوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، نیویارک کے رہائشی دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں۔امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ فرہاد شاکری کو 2008ء میں چوری کے الزام میں امریکا سے ملک بدر کیا گیا تھا، امریکی حکام کے مطابق فرہاد شاکری ان دنوں ایران میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے فوری طور پر الزامات کا جواب نہیں دیا گیا۔ America says that Iran is involved in the conspiracy to kill Donald Tr...
ایک کروڑ 70 لاکھ کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
مقامی خبریں

ایک کروڑ 70 لاکھ کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

An attempt to smuggle foreign currency worth 1 crore 70 lakh failed یئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ مسافر دبئی جانے کےلیے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا، عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔مسافر کے بیگ کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد کرنسی میں 2 لاکھ 25 ہزار درہم اور سعودی ریال شامل ہیں۔ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی اور ملزم کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ The Airport Security Force (ASF) foiled an attempt to smuggle foreign currency worth Rs 1.7 million from Karachi. The passenger had arrived at Karachi Airport to go to Dubai, the staff found the bag suspicious while searching the luggage.During the search of the passenger's bag, fore...
بھارت کا دورہ پاکستان سے انکار، آئی سی سی کو آگاہ کردیا
کھیل

بھارت کا دورہ پاکستان سے انکار، آئی سی سی کو آگاہ کردیا

India's refused to visit Pakistan, informed ICC بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت نے پاکستان کی نرم پالیسی، کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھنے کی خواہش اور بیانات کے باوجود پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کے روزبھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا، کرکٹ پر کام کرنے والی عالمی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ 19 مارچ 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں ایک اور پیچیدگی پیدا کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک نیا انتظام کرنا ہوگا،...
راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
اہم خبریں

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Section 144 enforced for 3 days in Rawalpindi امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک رہے گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ شہر میں اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ In view of the law and order situation, Section 144 has been implemented in Rawalpindi city, a notification has been issued in this regard. According to the notification, Section 144 will be enforced in Rawalpindi from November 8 to 10.The notification states that during the implementation of Section ...
Optimized by Optimole