کے پی حکومت کا پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے نجی کمپنی سے معاہدہ
KP government contracts with private company to lay power transmission line
خیبر پختون خوا حکومت نے پاور ٹرانسمشن لائن بچھانے کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پاور ٹرانسمیشن لائن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ علی خیبر پختون خوا امین گنڈاپور کی موجودگی میں پیڈو حکام اور نجی کمپنی نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق ملتان سے مدین تک 40 کلو میٹر طویل 132سے 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، منصوبے پر 8 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اسے ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ 84 میگا واٹ ملتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی نیشنل گرڈ یا صنعتوں کو فراہم ہو گی، سوات میں بھی پراجیکٹس سے بجلی ٹرانسمیشن لائن کےذریعے نیشنل گرڈ اور صنعتوں کو فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق صوبائی حکومت کو بجلی کے منصوبوں سے سالانہ 7 ارب روپے کی آمدن ہ...






