توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور
PTI founder granted bail in Toshakhana 2 case
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی۔بانئ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت ہو جائے گی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے خود کو مستثنیٰ کر لیں، میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا، میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا؟عدالت نے سوال کیا کہ انہوں نے جیولری سیٹ کا تخمینہ کیسے لگایا ہے؟بانئ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ تو عدالت میں استغاثہ بتائے گ...






