ٹاسک فورس کی3 خواتین اہلکار چور نکلیں
3 female officers of the task force turned out to be thieves
کراچی :ٹاسک فورس کی 3 خواتین اہلکاروں نے گٹکا مافیا کے خلاف ایک کارخانے پر مارے گئے چھاپے کے دوران 26 لاکھ روپے چوری کر لیے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی عابد فضل نے ٹیم کے ہمراہ اورنگی میں گھر کے اندر گٹکا بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مارا، اس چھاپے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ چھاپے میں یوسف اور حسین نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گھر میں قائم کارخانے سے ڈھائی من کے قریب گٹکا اور دیگر سامان بر آمد کیا گیا۔ولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی تھانے میں مقدمہ درج کروانے کے بعد ٹاسک فورس واپس گئی جس کے بعد مذکورہ گھر میں رہائش پذیر افراد تھانے پہنچے اور پیسے چوری ہونے کی شکایت کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹاسک فورس کو راستے میں ہی روک لیا، تلاشی کے دوران ایک خاتون کانسٹیبل ماہرہ کے قبضے سے 16 لاک...






