لاہور کے پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند
Primary schools of Lahore closed for a week
سموگ کی ابتر صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور کے سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے ایئرکوالٹی انڈیکس نے صبح کے وقت ایک ہزار سے زیادہ تجاوز کیا، چندی گڑھ بھارت سے ہوا پاکستان کی جانب آئی، لاہور کے اندر بہت سےعلاقے بھارت سے آنے والی ہوا سے متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت سے تیز ہوائیں آئیں اور لاہور کا اے کیو آئی ایک ہزار سے اوپر پہنچا، بارڈر کے قریب اے کیو آئی 1900 تک گیا، جب ہوا رکی تو اے کیو آئی کم ہوکر 180 اور 200 کے درمیان آگیا، آج صبح دوبارہ بھارت سے آنے والی ہوا کی رفتار بہت تیز تھی، لاہور کی اپنی ہوا زیرو سپیڈ پر تھی، آج بھارت سے آنے والی ہوا سے لاہور کا اے کی...






