Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: October 31, 2024

پی آئی اے کی نجکاری
بزنس

پی آئی اے کی نجکاری

Privatization of PIA قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا، نیلامی کیلئے بولی کھول دی گئی، جو 10 ارب روپے لگائی گئی ہے۔حکومت نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے مقرر کی تھی، بولی دہندہ کو سرکاری قیمت میں خریدنے کیلئے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا۔یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صرف ایک کمپنی نے بولی میں حصہ لیا، بولی کا عمل سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق بلیو ورلڈ ایوی ایشن کنسورشیم کے ساتھ معاہدے کے اہم خد و خال پر نجکاری کمیشن متفق ہے۔پی آئی اے کے ملازمین کو 18 ماہ تک ملازمت پر رکھا جائے گا، اس کے بعد تقریباً 70 فیصد تک ملازمین کو ازسر نو جاب لیٹر آفر ہوں گے۔سرمایہ کار کمپنی پانچ برسوں میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور جہازوں کی تعداد 45 تک بڑھائی جائے گی، پی آئی اے تمام روٹس پر اپنی سروسز کو بحال کرے گی۔بلیو ورلڈ...
بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحے کے استعمال کا انکشاف:اسلام آباد
مقامی خبریں

بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحے کے استعمال کا انکشاف:اسلام آباد

Disclosure of the use of government weapons in bank robberies: Islamabad اسلام آباد میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہوئی شارٹ مشین گن تھانہ سیکریٹریٹ سے نامعلوم شخص کو جاری کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایم جی غائب ہونے کی رپوٹ درج ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ بینک ڈکیتیوں میں یہی سرکاری ایس ایم جی استعمال کیے جانے کا شبہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی 2 وارداتیں ہوئی تھیں اور 2 بینک وینز بھی لوٹ لی گئی تھیں۔چاروں وارداتوں کے دوران 1 شہری جاں بحق، 3 گارڈز اور 5 شہری زخمی ہوئے تھے۔ It has been revealed that government weapons were used in bank robberies in Islamabad.According to police sources...
مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار:کراچی
اہم خبریں

مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار:کراچی

3 suspects arrested including 2 injured in alleged police encounter: Karachi کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 زخمیوں سمیت3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت شاہ رخ ولد شوکت ، عامر ولد امان اللّٰہ اور عبدالطیف ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ، گرفتار ملزمان سے2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ گرفتارملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ 3 suspects, including 2 injured, were arrested in an alleged encounter between police and armed suspects in Orangi Town Mansoor Nagar area of ​​Karachi.According ...
زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں:مریم نواز
اہم خبریں

زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں:مریم نواز

National development and prosperity is not possible without agriculture: Maryam Nawaz وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، حکومت کسان اور کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔کالا شاہ کاکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے وسائل میں اضافہ ہوا تو کسانوں کو مزید سہولتیں دیں گے، ملکی معیشت میں زراعت کے شعبے کا بڑا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسموگ کو ختم کرنے میں بہت عرصہ لگ جائے گا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، گرین پنجاب کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کسانوں کی بھلائی کے لیے 10 ہز...
اسرائیل کیساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے: سعودی عرب
انٹرنیشنل

اسرائیل کیساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے: سعودی عرب

The establishment of a Palestinian state is the main condition for relations with Israel: Saudi Arabia سعودی عرب نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لئے عالمی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ مملکت غزہ میں جنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو مسترد کرتے ہوئے ’انروا‘ کے لئے مملکت کی ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی۔، سعودی وزیر خارجہ نے لبنان اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مغربی اور مشرقی ممالک ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی سمت میں بات کرنا شروع کر دی ہے۔ Saudi Arabia has taken a blun...
اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار
انٹرنیشنل

اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار

Israel is ready for a ceasefire with Hezbollah بنان میں اسرائیلی فوج کو بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا، اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا۔مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے امید ظاہر کی ہے کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی ہوجائے گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیر گردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللّٰہ کو دریائے ...
Optimized by Optimole