’بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ کے چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر مگر امیدواروں میں متعدد پاکستانی شامل‘
"Founder PTI is out of the race for the chancellorship of Oxford, but many Pakistanis are included in the candidates"
برطانیہ کی مشہور یونیورسٹی آکسفرڈ نے اپنے نئے چانسلر کے لیے 38 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے اور اس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔آکسفرڈ کے نئے چانسلر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر سے شروع ہو گا۔عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نے تحریکِ انصاف کے بانی کو بطور امیدوار منتخب نہ کیے جانے کے حوالے سے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی مایوس کن خبر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان ایک عالمی آواز ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ انھیں اس انتخاب میں شرکت نہ کرنے دی جائے۔‘ اور یہ کہ عمران خان کو چانسلر کے انتخاب میں شرکت کے لیے منتخب نہ کرنا خود ’آکسفرڈ یونیورسٹی کا نقصان ہے جو خود کو عالمی رجحان ساز ادارے کے طور پر پیش کرتی ہے۔‘تحریکِ انصاف کے بانی کی جانب...





