ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی
On the third day of the Multan Test, England scored 492 for 3, a loss of 64 runs.
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے ہیں اور 64 رنز کا خسارہ باقی ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے آج تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔لیکن 113 کے مجموعے پر زیک کرالی نے شاہین آفریدی کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا، انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔ بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جن کے بعد جوروٹ اور ہیری بروک کی شراکت کی بدولت انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں اور 64 رنز کا خسارہ باقی ہے۔جوروٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزبناکر کریزپرموجود ہیں۔ شاہین آفریدی ، عامر ...






