اسرائیل کی بیروت پر بمباری
Israel's bombing of Beirut
اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی جگہ انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ منصب دیا جائے گا۔حزب اللّٰہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم اسرائیلی حکومت نے فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل کی لبنان کے...






