
Israel’s bombing of Beirut
اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔
ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی جگہ انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ منصب دیا جائے گا۔
حزب اللّٰہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔
اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم اسرائیلی حکومت نے فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری جاں بحق اور 151زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تلکرم پر حملے میں حماس رہنما یاسر عبدالراق مارے گئے ہیں۔
Israel has also claimed that it has also martyred Mohammed Youssef Anisi, the leader of the Lebanese resistance organization Hezbollah.
Hashim Safiuddin was the expected Secretary General of Hezbollah, there were reports that this position will be given to his close relative Hashim Safiuddin in place of Syed Hassan Nasrallah, the martyred Secretary General of Hezbollah.
Hezbollah has not yet confirmed or denied the Israeli claim, but explosions were heard near the airport and plumes of smoke could be seen for miles.
Earlier, the Lebanese resistance organization Hezbollah claimed to have killed 17 Israeli soldiers in the clashes, saying that the Israeli soldiers who were trying to infiltrate the border town of Maroon al-Ras were hit by a bomb.
However, the Israeli government has currently confirmed the death of one soldier.
Israel continues to bomb various areas of Lebanon, 37 Lebanese civilians have been killed and 151 injured in Israeli attacks in the last 24 hours.
Israel has attacked a refugee camp in the West Bank, killing 16 Palestinians and injuring dozens.
The Israeli army has claimed that Hamas leader Yasser Abdul Raq has been killed in the attack on Tulkarm.
