ایران کا اسرائیل پر متعدد میزائلوں سے حملہ
Iran attacked Israel with multiple missiles
ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغ دیئے، حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کئے گئے ہیں، میزائلوں کا ہدف دارالحکومت تل ابیب ہے۔اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے، ایران کی جانب سے میزائل حملےکے سنگین نتائج ہوں گے، اسرائیلی فوج نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے۔حملے کے بعد اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ بلالی ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ قرار دیا ہے۔
Iran fired more than 400 missiles at Israel, after the ...

