Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: September 2024

عمران خان اور گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
اہم خبریں

عمران خان اور گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

Terrorism case filed against Imran Khan and Gandapur راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلوہ، سرکاری گاڑی پر پٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں، ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ 45 رہنما و کارکن ایف آئی آر میں نامزد کر لئے گئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔پولیس حکام کے مطاب...
پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی مذمت:ترجمان دفتر خارجہ
اہم خبریں

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی مذمت:ترجمان دفتر خارجہ

Pakistan Condemns Israel's Growing Adventures in Middle East: Foreign Office Spokesman پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر اس قسم کی حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے، یہ حملے اور عالمی قوانین کی پامالیاں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں، اسرائیلی افواج سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، حملوں سے متاثرہ ...
جعلی اے ایس پی اور جعلی سب انسپکٹر گرفتار
مقامی خبریں

جعلی اے ایس پی اور جعلی سب انسپکٹر گرفتار

Fake ASP and fake sub-inspector arrested تفصیلات کے مطابق خاتون نے جعلی اے ایس پی کی وردی پہن کر سی سی پی او آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی، جعلی خاتون افسر کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او آفس داخل ہونے والی خاتون نےوردی پولیس کی جبکہ جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔پولیس سکیورٹی اہلکاروں کو خاتون کے فینسی جوتے پر شک ہوا، جس پر انہوں نے پوچھ گچھ کی۔سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے، ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔جعلی سب انسپکٹر سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم سب انسپکٹر بن کے بحریہ خدمت مرکز میں عوام سے رشوت وصول کر رہا تھا۔سندر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا, ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم زین العابدین سب انسپکٹر نہیں ہے.ملز...
مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے: وزیر خزانہ
اہم خبریں

مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے: وزیر خزانہ

Inflation has come down to single digit: Finance Minister وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امسال 7 لاکھ 23 ہزار افراد ٹیکس نیٹ میں آئے، ملک میں فائلرز کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ کر 32 لاکھ ہوگئی ہے، ٹیکس وصولی میں اضافہ ناگزیر ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ میں عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام منظور ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، ایکسپورٹ 29 فیصد بڑھی ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بلند ترین سطح پر ہیں، مہنگائی کم ہونے سے پالیسی ریٹ نیچے آیا ہے، پالیسی ریٹ میں 4.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ Federal Finance Minister Muha...
سابق کرکٹر محمد یوسف نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کھیل

سابق کرکٹر محمد یوسف نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Former cricketer Muhammad Yusuf has resigned from the position of member of the selection committee. پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد یوسف نے اپنے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے۔پی سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ محمد یوسف پی سی بی میں دیگر اہم ذمے داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھا رہے ہیں، وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور بیٹنگ کوچ کام جاری رکھیں گے، جہاں ان کا تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔محمد یوسف کے پی سی بی میں کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بورڈ نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ان کی موجودگی سے کھلاڑیوں کی تربیت میں بہتری آئے گی اور پاکستان کرکٹ کی کامیابی کی راہ ہموار ہو گی۔اس سے قبل محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس ش...
بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو ‘موئے موئے’ ہوگیا، چلو بھاگو: عظمیٰ بخاری
مقامی خبریں

بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو ‘موئے موئے’ ہوگیا، چلو بھاگو: عظمیٰ بخاری

It's 'moye moye' with the poor rioters, GO run away: Uzma Bukhari وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو 'موئے موئے' ہوگیا، چلو بھاگو۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تازہ خبر یہ ہے کہ گنڈا پور آج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس چلا گیا۔گنڈا پور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کر کے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا، یہ کمال ہے سی ایم پنجاب کا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے۔ Punjab Information Minister Uzma Bukhari has said that 'moy moy' has happened with the poor riot group members, let's run. In her message on social networking site X, Uzma Bukhari said that the latest news is that Gandapur is again in Punjab tod...
Optimized by Optimole