بھارت، گجرات میں تاریخی مسجد اور درگاہ مسمار
Destruction of historic mosques and dargahs in Gujarat, India
ھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کوئی نئی بات نہیں، اسی سلسلے کی کڑی میں گجرات میں مسجد اور قبرستان سمیت ایک مزار کو بھی مسمار کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں حکام کی جانب سے صدیوں سے قائم ایک مسجد، مسلمانوں کے قبرستان اور ایک مزار کو مسمار کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق گجرات کی انتظامیہ نے نام نہاد ‘انسداد تجاوزات مہم’ کا نام دے کر مسجد اور مزار کو مسمار کرنے کا عمل شروع کیا اور اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوگئی۔انتظامیہ نے مسجد کو مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جس میں 70 ٹریکٹرز اور 10 ڈمپر شامل تھے جبکہ اس دوران بھارتی پولیس کے 1400 اہلکار بھی موجود تھے۔واقعے کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا،تاہم انتظامیہ نے 70 سے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔اس سے قبل ...






