Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 5, 2024

سابق آرمی چیف کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا
انٹرنیشنل

سابق آرمی چیف کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا

Former Army Chief's brother forced resigned as Deputy Station Manager PIA Birmingham سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا تھا، انہوں نے 1977ء میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی تھی۔اقبال جاوید باجوہ نے 1980ء کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لی، برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرائی۔ Former Army Chief General (Retd) Qamar J...
نواز شریف کو عوام نے نہیں الیکشن کمیشن نےجتوایا ہے،استعفیٰ دینا چاہیے۔ بیرسٹر سیف
مقامی خبریں

نواز شریف کو عوام نے نہیں الیکشن کمیشن نےجتوایا ہے،استعفیٰ دینا چاہیے۔ بیرسٹر سیف

Nawaz Sharif has not been elected by people, but by the Election Commission, he should resign. Barrister Saif بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے جتوایا ہے، نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی چھپ کر مذاکرات نہیں کریں گے، وہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جیل سے رہا ہوں گے، بانیٔ پی ٹی آئی جب مذاکرات کریں گے تو عوام کے سامنے ڈی چوک میں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا 8 ستمبر کو جلسہ ہو گا، جس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہو رہی ہیں، ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے، ہم ان کو عوام کی طاقت سے ہٹائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات پر بدنام کیا جا رہا ہے، سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے 9 مئی کے و...
وزیرِاعلیٰ پنجاب کا ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا افتتاح
مقامی خبریں

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا افتتاح

Chief Minister Punjab inaugurated the 'School Nutrition Programme' وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ڈی جی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور سے ڈی جی خان جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں ، آپ سب بچوں کیلئے ایسے سوچتی ہوں جیسے ایک ماں سوچتی ہے، یہ بچے میرے لیے وی آئی پیز ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا ڈی جی خان کے بچے مجھے نہیں جانتے لیکن یہ سب بچے مجھے پہلےسے جانتے ہیں،آج مجھے بچوں سے جو پیار ملا وہ بتانہیں سکتی، ڈیرہ غازی خان سے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے، ہم پانچویں کلاس تک کے بچوں کیلئے مفت دودھ کا پروگرام لائے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے پاس پنجاب میں ہزاروں سکول ہیں جن میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، پاکستان امیر ملک نہیں ہے،وسائل تھ...
تھانوں میں بند موٹر سائیکلز کی فروخت کا انکشاف
مقامی خبریں

تھانوں میں بند موٹر سائیکلز کی فروخت کا انکشاف

Disclosure of sale of motorcycles locked in police stations وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانوں میں بند موٹرسائیکلز فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ارسلان شاہزیب نے تھانے میں بند موٹر سائیکلز کی فروخت پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے ، دوران انکوائری پولیس اہلکاروں پر الزامات ثابت پائے گئے،برطرف ہونے والوں میں تھانہ ترنول کا مال خانہ محرر حق نواز شامل ہیں ، کمپیوٹر آپریٹر مقبول شاہ کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے 60کے قریب موٹر سائیکل فروخت کئے،مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں بھی ملوث پایا گیا،ایس ایس پی کی جانب سے برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ It has been revealed that locked motorcycles are being sold in the police stations of the federal capital, Islamabad. According to the details, SSP...
لاہور کی جیلوں میں اموات اور تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
مقامی خبریں

لاہور کی جیلوں میں اموات اور تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

A report should be submitted regarding deaths and torture in Lahore jails: Chief Justice Lahore High Court چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قید ملزمان کو سہولیات فراہم کرنے اور ملزمان پر تشدد کے خلاف آمنہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ بہت سادہ سا ہے جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ یہ معاملہ سادہ نہیں بلکہ بہت اہم ہے۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ لاہور کی جیلوں کا بتائیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور میں جتنی بھی سیاسی گرفتاریاں ہوئیں لیڈر شپ کے منہ پر کالے کپڑے ڈال کر پیش کیا جاتا، لوگوں پر تشدد کیا گیا اس کا ریکارڈ درخواست کے ساتھ لف ہے۔عدالت نے سرکاری وکیل کو لاہور کی جیلوں میں اموات اور تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ Chief Justice of Lahore High Court Mi...
مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا
انٹرنیشنل

مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا

Al-Safiya Museum and Park adjacent to Masjid Nabawi opened for visitors مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جارہا ہے۔ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔ پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔ Al-Safiyya Museum and Park adjacent to the Prophet's Mosque in Madinah has been opened for visitors, where Islamic events are presented through modern technology.In the park, located on an area of ​​more than 4,500 square meters, events from the beginning of the universe to the ...
Optimized by Optimole