وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر اظہار اطمینان
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz expressed satisfaction on Air Ambulance project
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ملاقات کی جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ اور موٹروے ریسکیو 1122 سروسز کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ایئر ایمبولینس پائلٹ رن سے آگاہ کیا گیا، بہاولنگر اور میانوالی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں مریضوں کی منتقلی بارے بتایا جبکہ دیگر شہروں میں ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کے انتظامات پر بھی بریف کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایئر ایمبولینس کے لئے نئے جہازوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سینٹرل پنجاب میں ہنگامی حالت کی صورت میں مریض کی فوری منتقلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر استعمال کرن...






