Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: August 29, 2024

عمران خان کو آکسفورڈ نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری
مقامی خبریں

عمران خان کو آکسفورڈ نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری

Imran Khan should contest election from Adiala jail not Oxford: Uzma Bukhari وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا ’’ڈس گریس‘‘ کا لقب دے رہا ہے، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا، دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آکس...
وفاق کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نجکاری کیلئے تفصیلات طلب
اہم خبریں

وفاق کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نجکاری کیلئے تفصیلات طلب

Federal Request details of power distribution companies for privatisation وفاقی حکومت نے سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ان کمپنیوں کے سی ای اوز سے نجکاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں سے آج 29 اگست تک کے کمپنیوں کے اثاثوں اور ملازمین کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات طلب کی ہیں۔پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کو لکھے گئے خطوط کے مطابق تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو 29 اگست تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے خطوط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز سے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں ڈسکوز ملازمین کی تنخواہ، پیکج اور پنشن کے واجبات سمیت ان کمپنیوں سے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے 30 جون 2024 تک آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹس اور گزشتہ...
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے
اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

Prime Minister Shahbaz Sharif reached Quetta وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمن کھیتران اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے۔ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، صوبے کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ...
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اہم خبریں

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors in different cities of the country اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں راولپنڈی ، فیصل آباد ، پشاور ،سوات ، بٹگرام ، مانسہرہ ، مالاکنڈ اور سرگودھا، اپر دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ۔زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلےکامرکزافغانستان کاہندوکش ریجن تھا۔ Earthquake tremors have been felt in various cities of the country including Islamabad. Earthquake tremors were felt in various cities of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa, Rawalpindi, Faisalabad, Peshawar, Swat, Butgram, M...
پنجاب حکومت نے علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی بھی فراہم نہ کی
اہم خبریں

پنجاب حکومت نے علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی بھی فراہم نہ کی

Punjab government did not even provide security to Ali Amin Gandapur فیصل آباد پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو کسی قسم کی سکیورٹی بھی فراہم نہ کی گئی۔سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ دیا، خط وزیر اعلیٰ پنچاب مریم نواز کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر کو لکھا گیا ہے۔خط میں شدید ناپسندیدگی اور غیر ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے فیصل جانے کے لئے ایک دن قبل خط لکھا کیا گیا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ وزیر اعلیٰ کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے خط میں کہا ہے کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں پنچاب اور وفاقی وزراء اور افسران کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اسی طرح فیصل آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو بھی سکیورٹی فراہم کرنی چاہیے تھی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سکی...
پنجاب میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع
اہم خبریں

پنجاب میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع

Rs 14 per unit relief started in Punjab وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا، لیسکو نے مریم نواز کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا۔لیسکو کے پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، پہلے چار بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے۔بل ڈسٹری بیوٹرز بلوں کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں، تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے On the instructions of the Chief Minister of Punjab, relief of 14 rupees per unit in electricity bills has started, LESCO has started imple...
Optimized by Optimole