Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

بھارت کا دورہ پاکستان سے انکار، آئی سی سی کو آگاہ کردیا

India’s refused to visit Pakistan, informed ICC

بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت نے پاکستان کی نرم پالیسی، کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھنے کی خواہش اور بیانات کے باوجود پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہفتہ کے روزبھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا، کرکٹ پر کام کرنے والی عالمی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ 19 مارچ 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں ایک اور پیچیدگی پیدا کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک نیا انتظام کرنا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر ’ہائبرڈ ماڈل‘ شامل ہوگا جس میں ٹیمیں پاکستان میں کچھ میچ کھیلیں گی اور دیگر دوسرے مقام پر کھیلیں گی، متحدہ عرب امارات کو پاکستان سے قریب ہونے کی وجہ سے اسے متبادل مقام کے لیے اولین ترجیح سمجھا جا رہا ہے جبکہ سری لنکا پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر سامنے والی خبروں کے ردعمل میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں ہو گی۔

India has informed the International Cricket Council (ICC) of its decision by confirming that it will not visit Pakistan for the Champions Trophy 2025. India’s soft policy, Pakistan’s desire to keep cricket and politics separate. Despite this, he has decided not to visit Pakistan.
The Board of Control for Cricket in India (BCCI) on Saturday informed the International Cricket Council (ICC) that India will not send its cricket team to Pakistan for the 2025 Champions Trophy, global cricket website ES reported. PN Cricinfo has released a report and said that India’s decision will add another complication to the plans to host the Champions Trophy on March 19, 2025.
According to the report, the move means the ICC and the Pakistan Cricket Board will have to work out a new arrangement, possibly involving a ‘hybrid model’ in which teams will play some matches in Pakistan and others elsewhere. Gay, the UAE is being considered as the top priority for an alternative location due to its proximity to Pakistan, while Sri Lanka is also being considered.
Yesterday, in response to the news in the Indian media, Chairman of Pakistan Cricket Board (PCB) Mohsin Naqvi bluntly said that our position on the Champions Trophy is clear that no hybrid model will be discussed.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole