
Donald Trump sat in a garbage truck
امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کچرا قرار دینے پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا قرار دیا تو وہ خود کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا کر بیٹھ گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور اُنہوں نے پیلی اور نارنجی رنگ کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے جو کچرا اُٹھانے والے افراد پہنتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی انتخابی مہم کے لیے امریکی ریاست وسکونسن پہنچے اور بوئنگ طیارے سے اترنے کے بعد سیدھا کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا کر بیٹھ گئے، انہوں نے کچرا اٹھانے والے ٹرک میں بیٹھ کر صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں یہ سب جو بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کی حمایت کرنے والوں کو کچرا قرار دیا تھا لیکن کملا ہیرس نے جو بائیڈن کے بیان کی مخالفت کی تھی، کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ میں کامیابی حاصل کر کے تمام امریکی شہریوں کی نمائندگی کروں گی۔
کملا ہیرس نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے مجھے ووٹ دیا اور کس نے نہیں دیا۔
Donald Trump, the candidate of the Republican Party for the US presidential election, has expressed an interesting reaction to the US President Joe Biden calling his supporters trash.
When Joe Biden called Donald Trump’s supporters trash, he himself sat in a garbage truck. Donald Trump is sitting in the driver’s seat of a garbage truck and is also wearing the yellow and orange jacket that garbage collectors wear.
Donald Trump arrived in the US state of Wisconsin today for his election campaign and after getting off the Boeing plane, he went straight to sit in a garbage truck, he also sat in the garbage truck and talked to reporters. He talked to reporters. I said I’m doing all this in honor of Joe Biden and Kamala Harris.
It should be noted that a few days ago US President Joe Biden called Trump the most failed person and his supporters as garbage, but Kamala Harris opposed Biden’s statement, Kamala Harris said that after winning I will represent all American citizens.
Kamala Harris also said that I don’t care who voted for me and who didn’t.
